قومی خبریں

حج 2024: دہلی سے پروازوں کی روانگی کا سلسلہ 9 مئی سے شروع، مختلف علاقوں میں تربیت کا اہتمام

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئر پرسن کوثر جہاں کے مطابق حج بیت اللہ 2024 کے لئے عازمین حج کی روانگی کا عمل 9 مئی کی دیر رات سے شروع ہوگا اور 25 مئی تک جاری رہے گا

<div class="paragraphs"><p>حج ٹریننگ / بشکریہ ایکس</p></div>

حج ٹریننگ / بشکریہ ایکس

 

نئی دہلی: دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئر پرسن کوثر جہاں کے مطابق حج بیت اللہ 2024 کے لئے عازمین حج کی روانگی کا عمل 9 مئی کی دیر رات سے شروع ہوگا اور 25 مئی تک جاری رہے گا۔ حج 2024 کے پہلے مرحلے میں دہلی امبارکیشن پوانٹ سے 16500 عازمین حج روانہ ہوں گے جس میں دیگر مختلف صوبوں کے عازمین کے علاوہ دہلی کے 3200 عازمین حج بھی شامل ہیں۔

Published: undefined

عازمین حج کو ارکان و مسائل اور دوران حج پیش آنے والے مختلف معاملات و مسائل سے متعلق تربیت فراہم کرنے کے لئے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے دہلی کے مختلف علاقوں میں حج کمیٹی کے ذریعے تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اسی ضمن میں 28 اپریل بروز اتوار کو جامعہ ہمدرد یونیورسٹی، مرکز جماعت اسلامی (ہند) ابوالفضل انکلیو، مصطفی آباد، جنک پوری، موج پور اور گیتا کالونی میں حج تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

Published: undefined

جامعہ ہمدرد یونیورسٹی کے کنونشن ہال میں منعقدہ حج تربیتی پروگرام میں عازمین حج کو مبارکباد دیتے ہوئے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئر پرسن کوثر جہاں نے کہا کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ذریعے عازمین کی سہولیات کے لیے دہلی کے تاریخی رام لیلا میدان میں مکمل ایرکنڈیشن حج کیمپ اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کرنے کے لئے سبھی انتظامات مکمل کئے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

اس کے لیے دہلی حکومت کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیو شری اشونی کمار کی صدارت میں حج انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے حال ہی میں دہلی سیکریٹریٹ کے آڈیٹوریم میں مختلف متعلقہ محکموں کے افسران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں دہلی پولیس، ایم سی ڈی، محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی۔

Published: undefined

اس کے علاوہ حج 2024 کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے لیے مختلف سطحوں پر الگ الگ کئی میٹنگیں منعقد کی گئیں، جن میں وزارت اقلیتی امور، حج کمیٹی آف انڈیا، وزارت شہری ہوا بازی اور ایئرپورٹ اتھارٹی کی میٹنگیں خاص طور پر اہم ہیں۔ حج منزل، مسجد درگاہ فیض الٰہی، رام لیلا میدان اور اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر اعلیٰ سطح پر ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کے انتظامات کر لئے گئے ہیں اور عازمین حج کو کسی قسم کی پریشانی کے بغیر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

Published: undefined

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر اشفاق احمد عارفی نے مختلف مقامات پر حج ٹریننگ میں شرکت کرتے ہوئے بتایا کہ دہلی حکومت کے ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم بھی عازمین حج کو مختلف قسم کے ٹیکے لگانے کے لیے کام کر رہی ہے اور 26 مئی سے عازمین کو علاقے کے حساب سے ٹیکے لگائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکہ لگانے کے لئے عازمین کو ان کے موبائل فون پر اطلاع دی جائے گی، جس تاریخ پر بلایا جائے اسی تاریخ پر ٹیکہ کے لئے حج منزل تشریف لائیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined