قومی خبریں

ملک دیکھ رہا ہے عدلیہ پر کیسے پراکسی حملے کیے جا رہے ہیں، مہوا موئترا نے نشی کانت کے بیان کو شرمناک قرار دیا

ٹی ایم سی رہنما مہوا موئترا نے بی جے پی رہنما کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا، ’’بنچ کو ڈرانے کی بے شرم کوشش۔ ہندوستان سب سے نچلے دور میں ہے جب جاہل غنڈوں کے ذریعہ حکمرانی کی جا رہی ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>مہوا موئترا (فائل)/ آئی اے این ایس</p></div>

مہوا موئترا (فائل)/ آئی اے این ایس

 

سپریم کورٹ اور چیف جسٹس آف انڈیا پر بی جے پی رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے کے متنازعہ تبصرہ پر سیاسی گلیارے میں ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ اس متنازعہ بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے بھی بی جے پی پر جم کر حملہ بولا ہے۔

Published: undefined

مہوا موئترا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اتوار کو دوبے کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے لکھا، ’’یاد رکھیے، پٹ بُل اپنے مالک کے اشارہ کے بغیر کچھ نہیں کرتا۔ پورا ملک دیکھ رہا ہے کہ عدلیہ پر بی جے پی کے ذریعہ کیسے پروکسی حملے کی جا رہے ہیں۔ بنچ کو ڈرانے کی بے شرم کوشش۔ ہندوستان سب سے نچلے دور میں ہے جب جاہل غنڈوں کے ذریعہ حکمرانی کی جا رہی ہے۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ بی جے پی ایم پی نشی کانت دوبے نے اپنے متنازعہ بیان میں کہا تھا کہ اگر ہر چیز کے لیے سپریم کورٹ جانا ہے تو پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیاں بند کر دینی چاہئیں۔ انہوں نے سپریم کورٹ پر ’مذہبی جنگ‘ بھڑکانے کا الزام لگاتے ہوئے اسے ملک کو انارکی کی طرف لے جانے کی سازش قرار دیا تھا۔

Published: undefined

اس بیان پر تنازعہ بڑھتے ہی بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے نشی کانت دوبے کے تبصرہ سے خود کو الگ کرلیا تھا۔ انہوں ںے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا بی جے پی  کے اراکین  پارلیمنٹ نشی کانت دوبے اور دنیش شرما کے عدلیہ اور ملک کے چیف جسٹس کے بارے میں دیے گئے بیانات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ یہ ان کا ذاتی بیان ہے۔ بی جے پی نہ تو اس طرح کے بیانات سے متفق ہے اور نہ ہی اس طرح کے بیانات کی حمایت کرتی ہے۔ بی جے پی ان بیانات کو یکسر مسترد کرتی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ہے اور اس کے احکامات اور تجاویز کو بخوشی قبول کیا ہے۔ کیونکہ بحیثیت فریق ہم سمجھتے ہیں کہ سپریم کورٹ سمیت ملک کی تمام عدالتیں ہماری جمہوریت کا اٹوٹ حصہ ہیں۔ اس کے علاوہ یہ آئین کے تحفظ کا ایک مضبوط ستون ہے۔

Published: undefined

ادھر بی جے پی رہنماؤں کے تبصروں پر اپوزیشن جماعتوں نے یکجا ہوکر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔ کانگریس نے اسے عدلیہ کو بدنام کرنے کی کوشش بتایا وہیں اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا کہ یہ آئینی ڈھانچے پر حملہ ہے۔ وہیں ڈی ایم کے، جے ایم ایم اور دیگر پارٹیوں نے بھی نشی کانت دوبے کے بیان کی شدید مذمت کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined