قومی خبریں

پارلیمنٹ میں ’عرضی‘ دینے کا انتظام کرنے کا مطالبہ، حلف نامہ داخل کرنے کے لیے مرکز نے سپریم کورٹ سے مانگا وقت

عرضی میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مرکزی حکومت اور دیگر کے لیے ضروری ہے کہ وہ ایسے اقدام کریں جس سے عوام کی آواز پارلیمنٹ میں بغیر کسی رخنہ اور پریشانی کے پہنچ سکے۔

سپریم کورٹ، تصویر یو این آئی
سپریم کورٹ، تصویر یو این آئی 

پارلیمنٹ میں عرضی داخل کرنے کا انتظام کرنے سے متعلق عرضی پر سپریم کورٹ چار ہفتہ بعد سماعت کرے گا۔ اس عرضی میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مرکزی حکومت اور دیگر کو پارلیمنٹ میں عرضی داخل کرنے اور پیش کردہ ایشوز پر پارلیمنٹ میں مشورہ کا انتظام کرنے کی سپریم کورٹ ہدایت دے۔ جسٹس کے ایم جوزف اور جسٹس بی وی ناگرتن کی بنچ کے سامنے یہ عرضی سماعت کے لیے آئی جس پر مرکزی حکومت کے وکیل اس معاملے میں حلف نامہ داخل کرنے کے لیے عدالت عظمیٰ سے وقت مانگا۔

Published: undefined

سپریم کورٹ کی بنچ کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت نے حلف نامہ داخل کرنے کے لیے وقت طلب کیا ہے۔ اب اس معاملے کو چار ہفتہ بعد لسٹ کیا جائے اور اس دوران مرکزی حکومت حلف نامہ داخل کرے۔ دراصل کرن گرگ کی عرضی پر گزشتہ 27 جنوری کو سماعت کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ نے مرکزی حکومت کا نظریہ جاننا چاہا تھا اور مرکزی حکومت کے وکیل کو کورٹ میں پیش ہونے کو کہا تھا۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ آئین کی دفعہ 14، 19(1)(A) اور 21 کے تحت یہ ہندوستانی شہریوں کا بنیادی حق ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں براہ راست عرضی داخل کر سکیں اور پیش کیے گئے ایشوز پر بحث کا مطالبہ کر سکیں۔

Published: undefined

عرضی میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مرکزی حکومت اور دیگر کے لیے ضروری ہے کہ وہ ایسے اقدام کریں جس سے عوام کی آواز پارلیمنٹ میں بغیر کسی رخنہ اور پریشانی کے پہنچ سکے۔ عرضی دہندہ کا کہنا ہے کہ ایک عام شہری جمہوری عمل میں ووٹ کرنے اور عوامی نمائندہ کے انتخاب کے بعد کافی کمزور محسوس کرتا ہے اور اس کے علاوہ شہریوں کو جمہوری عمل میں حصہ لینے کا کوئی طریقہ نہیں ہوتا۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ اس انتظام کے بننے سے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ پر بھی بوجھ کم ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز