اداکارہ کرینہ کپور بھی ’ایکشن فلم‘ میں ہاتھ آزمائی کے لیے تیار، مارولس کی ’دی ویسٹ لینڈرس‘ میں ملا اہم کردار!

کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ وہ اب بلیک ویڈو کے کردار کو اپنا پرسنل ٹچ دینے کے لیے تیار ہیں، کرینہ نے ابھی تک سیریز کے لیے ڈب نہیں کیا ہے، لیکن وہ کردار میں اپنا پرسنل ٹچ دینا چاہتی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>کرینہ&nbsp;کپور</p></div>

کرینہکپور

user

قومی آوازبیورو

نواب گھرانے کی بہو اور مشہور فلم اداکارہ کرینہ کپور اپنے چاہنے والوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری لے کر سامنے آئی ہیں۔ انھوں نے بتایا ہے کہ جلد ہی وہ مارولس کی ’دی ویسٹ لینڈرس‘ میں ایکشن کردار نبھاتی ہوئی نظر آئی گی۔ دراصل کرینہ کپور اپنا ایک پاڈکاسٹ لے کر آ رہی ہیں۔ حال ہی میں انھوں نے اپنے اس پاڈکاسٹ سیریز کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران انھوں نے بتایا کہ وہ ’آڈیبل ڈاٹ اِن‘ پر مارولس کی ’دی ویسٹ لینڈرس‘ لے کر آ رہی ہیں۔ اس میں کرینہ کپور بلیک ویڈو کا کردار نبھائیں گی۔

انگریزی روزنامہ ’دی انڈین ایکسپریس‘ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کرینہ کپور نے پوری طرح سے آواز کے ساتھ اداکاری کرنے کے اپنے تجربات کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ بغیر کسی سین کے ایکسپریشن (آثار) دینا کیسا تھا۔ انھوں نے کہا کہ ’’سچائی یہ ہے کہ بلیک ویڈو ایک آئیکانک کردار ہے اور یہ بہت پاورفل اور بے خوف کردار ہے۔ کہیں نہ کہیں جب مجھے اس کردار کو لے کر جب میٹریل بھیجا جا رہا تھا تو میں اس سے جڑ پا رہی تھی۔ اس سے جڑنے کے بعد ہی مجھے لگا کہ میں اس کردار کو نبھا سکتی ہوں۔ کہیں نہ کہیں میں بھی بے خوف ہوں۔ اس کنکشن کی وجہ سے ہی میں اس کردار کے لیے فوراً راضی ہو گئی۔‘‘


کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ وہ اب بلیک ویڈو کے کردار کو اپنا پرسنل ٹچ دینے کے لیے تیار ہیں، کیونکہ یہ ہندی میں نبھایا جائے گا۔ کرینہ نے ابھی تک سیریز کے لیے ڈب نہیں کیا ہے، لیکن وہ کردار میں اپنا پرسنل ٹچ دینا چاہتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’دیکھتے ہیں کہ میں کیا جوڑ سکتی ہوں، تھوڑا سا سیکرٹ، تھوڑی سی پاور وہ ہے جسے میں کردار میں جوڑنے کے بارے میں سوچ رہی ہوں۔‘‘ جب کرینہ کپور سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ اس میں تھوڑا گلیمرس ’پو‘ (فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ میں کرینہ کپور کے کردار کا نام پوجا تھا اور اسے اپنا نام ’پو‘ سننا پسند تھا) بھی جوڑیں گی، تو انھوں نے ہنستے ہوئے کہا ’’نہیں، پو... بلیک ویڈو، تصور کیجیے۔‘‘

’دی ویسٹ لینڈرس‘ کے بارے میں کرینہ کپور کہتی ہیں کہ ’’ہم بالی ووڈ میں ایکشن سے بھرپور فلمیں دیکھتے ہوئے بڑے ہوئے ہیں، لیکن مجھے لگتا ہے کہ اب وہ وقت ہے جب لوگ مختلف انداز کے کردار نبھانے والی خاتون اداکاروں کی تلاش کرنے کے لیے کھلے ہیں، جس میں ایکشن کردار بھی شامل ہیں۔ جبکہ میں ابھی تک ایک فیچر فلم میں اس فارمیٹ پر کام نہیں کر پائی ہوں۔ میں اسکرین پر ایک جاسوس یا قاتل کا کردار نبھانا پسند کروں گی۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ ہائی ٹائم ہے جب میں نے ایکشن کی کوشش کی۔ مجھے لگتا ہے کہ میں اسے کرنے میں اہل ہوں۔ اس لیے میں اس سمت میں ایک شروعات کی شکل میں ’بلیک ویڈو‘ کا کردار نبھانا چاہ رہی ہوں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔