قومی خبریں

کیپٹن امرندر کے ساتھ انتخابی اتحاد پر بی جے پی نے بھی لگائی مہر

مرکزی وزیر اور بی جے پی کے پنجاب الیکشن انچارج گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا کہ ’’یہ طے ہے کہ ہم (بی جے پی اور کیپٹن امرندر) ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گے، سیٹوں کی تقسیم پر بعد میں مطلع کیا جائے گا۔‘‘

کیپٹن امریندر سنگھ، تصویر آئی اے این ایس
کیپٹن امریندر سنگھ، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: پنجاب کے سابق وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے پنجاب اسمبلی انتخابات کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتھ اتحاد کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ کیپٹن امرندر سنگھ نے جمعہ کو یہاں مرکزی وزیر اور بی جے پی کے پنجاب انتخابات کے انچارج گجیندر سنگھ شیخاوت سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے بعد انہوں نے مسٹر شیخاوت کے ساتھ گلے ملتے ہوئے تصویر کو ٹوئٹ کیا۔

Published: undefined

کیپٹن امرندر سنگھ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پنجاب اسمبلی انتخابات کے لئے پنجاب لوک کانگریس اور بی جے پی کے مابین اتحاد پر رضامندی ہوگئی ہے اور دونوں سیاسی جماعتوں کے مابین سیٹ کی تقسیم پر فیصلہ جلد ہوسکتا ہے۔ کیپٹن امرندر نے انتخابات میں جیت کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ کون کس سیٹ پر جیت سکتا ہے، اسی بنیاد پر سیٹوں کی تقسیم ہوگی۔ ہر سیٹ پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔

Published: undefined

شیخاوت نے بھی ایک ٹوئٹ کر کے کہا کہ پنجاب کے سابق وزیر اعلی اور پنجاب لوک کانگریس کے بانی کیپٹن سنگھ آج دہلی رہائش گاہ پر آئے۔ ان سے بات چیت میں ان کا طویل سیاسی تجربہ نظر آتا ہے۔ وہ پنجاب کے عوام کا مفاد چاہتے ہیں۔ اس سلسلہ میں ہمارے درمیان خیالات کا تبادلہ ہوا۔ شیخاوت نے مزید کہا کہ آج کی بات چیت کے بعد میں کہہ سکتا ہوں کہ یہ طے ہے کہ ہم ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گے۔ سیٹوں کی تقسیم پر صحیح وقت پر مطلع کیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined