قومی خبریں

بنگلہ دیش کی سرحد سے متصل علاقوں کے لئے بنگال حکومت نے ہائی الرٹ جاری کیا

حکومت کے سینئر عہدیدار نے بتایا کہ تمام ریاستی ایجنسیوں سے کہا ہے کہ وہ بنگال میں ہر جگہ بتوں کے وسرجن کی تقریبات اور فاتحہ دوازدہم کی تقریبات کے دوران امن و امان کو نقصان پہنچانے والوں پر نگاہ رکھیں۔

بنگلا دیش بارڈر، تصویر آئی اے این ایس
بنگلا دیش بارڈر، تصویر آئی اے این ایس 

کولکاتا: مغربی بنگال حکومت نے اپنے ضلع انتظامیہ بالخصوص بنگلہ دیش سے ملحقہ علاقوں کی انتظامیہ کو سوشل میڈیا کے غلط استعمال اور پڑوسی ملک میں درگا پوجا کے دوران حالیہ حملوں سے متعلق جعلی خبروں کی گردش کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لا اینڈ آرڈر کو برقرار رکھنے کے لئے اقدامات کریں۔

Published: undefined

حکومت کے سینئر عہدیدار نے بتایا کہ انہوں نے کہا کہ تمام ریاستی ایجنسیوں سے کہا ہے کہ وہ بنگال میں کہیں بھی بتوں کے وسرجن کی تقریبات اور فاتحہ دوازہم کی تقریبات کے دوران امن و امان کو نقصان پہنچانے والوں پر نگاہ رکھیں۔ سینئر عہدیدار نے کہا کہ حکومت نے ضلع انتظامیہ بالخصوص بنگلہ دیش کی سرحدوں سے کہا ہے کہ پڑوسی ملک میں تشدد اور توڑ پھوڑ پر جعلی خبروں کی گردش پر نگاہ رکھیں۔

Published: undefined

تمام ایجنسیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ چوکس رہیں اور کشیدگی پیدا کرنے کی کوششوں کو ناکام بنائیں۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (انٹیلی جنس برانچ) کی جانب سے سینئر پولیس افسران کو بھی احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر بنگلہ دیش میں ہونے والے تشدد کے واقعات سے متعلق پوسٹ کی بھر مار ہے۔ انڈو بنگلہ سرحد کے ساتھ والے اضلاع انتہائی حساس ہو گئے ہیں اور یہاں بھی مختلف ہندو بنیاد پرست تنظیموں کے رہنما سرگرم ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined