قومی خبریں

سنبھل مسجد کو الٰہ آباد ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں ’متنازعہ ڈھانچہ‘ لکھا

4 مارچ کو ہوئی سماعت کے دوران یوپی حکومت کے وکیل ہری شنکر جین نے عدالت سے مسجد کو متنازعہ ڈھانچہ کی شکل میں لکھنے کی گزارش کی، جس کے بعد جسٹس روہت رنجن نے اسٹینو سے متنازعہ ڈھانچہ لکھنے کو کہا۔

<div class="paragraphs"><p>سنبھل جامع مسجد / فائل تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

سنبھل جامع مسجد / فائل تصویر / آئی اے این ایس

 
IANS

سنبھل مسجد سے متعلق تنازعہ میں آج الٰہ آباد ہائی کورٹ نے ایک عرضی پر سماعت کی۔ اس دوران اس کے ایک حکم میں کچھ ایسا لکھا گیا ہے جس نے لوگوں کی توجہ اپنی طرف کھینچی ہے۔ دراصل الٰہ آباد ہائی کورٹ نے سنبھل واقع شاہی جامع مسجد سے متعلق سفیدی اور صفائی کے مطالبہ والی عرضی پر آج سماعت کی۔ اس دوران ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں ’سنبھل مسجد‘ کی جگہ ’متنازعہ ڈھانچہ‘ لکھا۔ اب مسجد کمیٹی کی عرضی پر آئندہ 10 مارچ کو سماعت ہوگی۔

Published: undefined

الٰہ آباد ہائی کورٹ میں ہو رہی سماعت کے دوران یوپی حکومت کی طرف سے پیش وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ریاست کی طرف سے نظامِ قانون کی حالت بنائے رکھنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ ساھ ہی ایڈووکیٹ ہری شنکر جین نے عدالت سے اس مسجد کو ’متنازعہ ڈھانچہ‘ کی شکل میں لکھنے کی گزارش کی۔ اس کے بعد جسٹس روہت رنجن اگروال نے اسٹینو سے ’متنازعہ ڈھانچہ‘ لفظ لکھنے کو کہا۔

Published: undefined

سماعت کے دوران اے ایس آئی کی رپورٹ پر مسجد کمیٹی نےاپنا اعتراض درج کرایا۔ اے ایس آئی نے مسجد کمیٹی کے اعتراض پر جواب داخل کرنے کے لیے وقت مانگا، جس کے بعد عدالت نے اے ایس آئی کو جواب داخل کرنے کے لیے وقت دیا۔ مسجد کمیٹی کا کہنا ہے کہ مسجد کی صاف صفائی شروع ہو گئی ہے، لیکن نماز کے لیے سفیدی کی بھی اجازت دی جائے۔ اس کے علاوہ مسجد کمیٹی نے ہائی کورٹ سے اے ایس آئی کی رپورٹ خارج کرنے کا مطالبہ کیا ہے، اور کہا ہے کہ اے ایس آئی گارجین ہے، مالک نہیں۔

Published: undefined

دراصل اے ایس آئی کے وکیل نے کہا ہے کہ ہم نے سفیدی کی ضرورت مسجد میں نہیں دیکھی۔ گزشتہ سماعت میں اے ایس آئی نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ سفیدی کی ضرورت نہیں ہے، صفائی کرائی جا سکتی ہے۔ ہائی کورٹ نے مسجد کمیٹی کو اے ایس آئی کی رپورٹ پر اعتراض داخل کرنے کی اجازت دی تھی۔ اس سے قبل سنبھل کی جامع مسجد انتظامیہ کمیٹی نے عرضی داخل کر ماہِ رمضان کے پیش نظر سنبھل کی جامع مسجد کی سفید اور صفائی کی اجازت مانگی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined