قومی خبریں

کشمیر میں خوفناک آتشزدگی، 5 دکانیں، 3 گودام، 40 سبزی کے ریڑھے خاکستر

محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار کے مطابق آگ کی واردات میں کم سے کم پانچ دکانیں، تین گودام اور چالیس سبزی ریڑھے خاکستر ہو گئے جن میں سے ستائیس ریڑھے مکمل طور پر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے ہیں

علامتی، تصویر یو این آئی
علامتی، تصویر یو این آئی VBH

سری نگر: شمالی کشمیر کے قصبہ ہندوارہ کی سبزی مارکیٹ میں گزشتہ شب آگ کی ایک واردات میں کم سے کم پانچ دکانیں، تین گودام اور قریب چالیس سبزی ریڑھے خاکستر ہو گئے ہیں۔ محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی خدمات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ہندوارہ کے پرانے بس اڈے کے نزدیک 'سبزی مارکیٹ' میں اتوار کی رات قریب ساڑھے نو بجے آگ نمودار ہوئی۔

Published: undefined

عہدیدار نے بتایا کہ آگ لگنے کے ساتھ ہی محکمے کی نفری گاڑیوں کو لے کر جائے موقع پر پہنچ گئے۔ موصوف نے کہا کہ فوج، پولیس اور مقامی لوگوں کی مدد سے آگ کو ایک گھنٹے میں قابو میں کر لیا گیا لیکن تب تک آگ کے شعلوں نے بے تحاشہ تباہی مچا دی تھی۔

Published: undefined

محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی عہدیدار کے مطابق آگ کی اس واردات میں کم سے کم پانچ دکانیں، تین گودام اور چالیس سبزی ریڑھے خاکستر ہو گئے جن میں سے ستائیس ریڑے مکمل طور پر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آگ غالباً شارٹ سرکٹ ہونے سے لگ گئی ہے۔

Published: undefined

ایک مقامی تاجر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ 'ہم ڈیڑھ ماہ سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے پریشان ہی تھے کہ آگ کی اس واردات نے ہمیں مزید پریشان کر دیا ہے۔ یہاں 90 سے ایک سو دکانیں آگ کی ڈھیر میں تبدیل ہو چکی ہیں'۔

Published: undefined

ایس پی ہندوارہ سندیپ گپتا نے سبزی مارکیٹ کا دورہ کرنے کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ 'یہ ایک بدقسمت حادثہ پیش آیا ہے۔ ہم سب نے مل جل کر آگ پر قابو پایا ہے'۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 'یہ حادثہ ہمارے لئے ایک سبق ہے کہ ہمیں کس طرح اپنی مارکیٹ کو بنانا چاہیے۔ ہماری انتظامیہ سے گزارش ہے کہ وہ اب اس مارکیٹ کو اس طرح بنائیں جس میں آگ پھیلنے کا خطرہ کم ہو'۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ