
پنجاب میں پٹیالہ کے سنور گاؤں میں واقع گرودوارہ سنگھ سبھا میں گرو گرنتھ صاحب سے متعلق ایک سنگین اور حساس واردات سامنے آئی ہے۔ یہاں گرو گرنتھ صاحب کا ایک صفحہ پارہ پارہ ملنے سے علاقے میں غم اور غصہ پھیل گیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں ’اکھنڈ پاٹھ صاحب‘ سے وابستہ 6 پاٹھیوں کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔
Published: undefined
پولیس کے مطابق گاؤں میں گرو گووند سنگھ کے چھوٹے صاحبزادوں کے ’شہیدی دیوس‘ کی یاد میں اکھنڈ پاٹھ صاحب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس مذہبی تقریب کے لیے گرو گرنتھ صاحب کے مقدس نسخے کو گرودوارہ سنگھ سبھا سے گاؤں کے ایک عوامی مقام پر لے جایا گیا تھا۔ اتوارکو بھوگ پروگرام کے بعد جب گرو گرنتھ صاحب کو گردوارے میں واپس لے جایا گیا توگوردوارہ کی انتظامی کمیٹی کے ارکان نے دیکھا کہ اس کا ایک صفحہ پھٹا ہواہے۔
Published: undefined
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی گردوارہ انتظامیہ کمیٹی نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور اکھنڈ پاٹھ میں شامل 6 پاٹھیوں کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ہر پہلو سے جانچ کی جا رہی ہے۔
Published: undefined
اس دوران شرومنی گردوارہ پربندھک کمیٹی (ایس جی پی سی) کے رکن سرجیت سنگھ گڑھی بھی گرودوارے پہنچے۔ انہوں نے بتایا کہ جب گرو گرنتھ صاحب کی کاپین کو واپس لایاگیا تواس کا ایک صفحہ پھٹا ہوا ملا۔ جسے کپڑے کے نیچے چھپا کررکھا گیا تھا۔ انہوں نے واقعہ کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے پولیس سے منصفانہ اور مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ سرجیت نے کہا کہ اس واقعے سے سکھ برادری کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اور لوگوں شدید غم اورغصہ ہے۔ انہوں نے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر پولیس نے یقین دلایا کہ تحقیقات کے بعد حقیقت سامنے لائی جائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined