قومی خبریں

ادے پور میں چھٹے دن کرفیو میں دس گھنٹے کی نرمی

راجستھان کے ادے پور شہر میں کنہیا لال قتل کیس کے بعد پیدا ہوئی کشیدگی کے بعد آج چھٹے دن مختلف تھانہ علاقوں میں نافذ کرفیو میں دس گھنٹے کی نرمی کی گئی

ادے پور / یو این آئی
ادے پور / یو این آئی 

ادے پور: راجستھان کے ادے پور شہر میں کنہیا لال قتل کیس کے بعد پیدا ہوئی کشیدگی کے بعد آج چھٹے دن مختلف تھانہ علاقوں میں نافذ کرفیو میں دس گھنٹے کی نرمی کی گئی۔ شہر کے دھان منڈی، گھنٹہ گھر، ہاتھی پول، امباماتا، سورج پول، ساوینا، بھوپال پورہ، گووردھن ولاس، ہیرن مگری اور پرتاپ نگر میں آج صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو میں نرمی کی گئی۔

Published: undefined

اس دوران لوگوں کو ان علاقوں میں کھلی دکانوں پر اپنی ضرورت کے سامان کی خریداری کرتے دیکھا گیا۔ ڈھیل کے دوران بازار کھلنے کی وجہ سے کافی چہل پہل نظر آئی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ 28 جون کو ادے پور شہر کے دھان منڈی تھانہ علاقے میں کنہیا لال کے تیز دھار ہتھیاروں سے قتل کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر شہر کے ان تھانہ علاقوں میں اس دن رات آٹھ بجے سے لے کر اگلے دن تک کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined