تصویر سوشل میڈیا
تلنگانہ میں سری سائیلام ڈیم سرنگ حادثہ میں پھنسے لوگوں کو بچانے کے لیے راحت و بچاؤ مہم مسلسل کئی گھنٹوں سے جاری ہے۔ حالانکہ اس دوران بچاؤ ٹیم کو اس وقت بڑا جھٹکا لگا جب سرنگ پوری طرح منہدم ہو گئی۔ گھٹنوں تک کیچڑ بھرا ہوا ہے۔ اس وجہ سے سرنگ کے اندر جانا بے حد مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ لیکن پھر بھی بچاؤ ٹیم پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کی پوری کوشش کر رہی ہے اور دیگر متبادل کی تلاش میں ہے۔
Published: undefined
ادھر ہندوستانی فوج نے اپنے انجینئر ٹاسک فورس کو بھی الرٹ موڈ میں رکھا ہے۔ سرنگ کے اندر آٹھ لوگوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔ راحت اور بچاؤ کام میں ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں لگی ہوئی ہیں۔ ایس ڈی آر ایف کے ایک افسر نے بتایا کہ سرنگ کے اندر جانے کا کوئی متبادل نہیں ہے۔ سرنگ پوری طرح سے منہدم ہو چکی ہے۔ گھٹنوں تک کیچڑ ہے اور ہمیں اب دیگر متبادل پر کام کرنا ہوگا۔
Published: undefined
واضح ہو کہ جمعہ کی صبح تلنگانہ کے نگر کُرنول ضلع میں شری شیلم لیفٹ بینک کینال (ایس ایل بی سی) سرنگ کا زیر تعمیر تین میٹر حصہ منہدم ہو گیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ لمبے وقت سے اس سرنگ پر کام لٹکا ہوا تھا۔ کافی وقت بعد جب کام دوبارہ شروع کیا گیا تو چار دن بعد ہی یہ دردناک حادثہ پیش آ گیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت رڈی سے اس واقعہ پر بات کی۔ وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ کو راحت اور بچاؤ کام میں مرکز کی طرف سے پورے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
Published: undefined
فوج نے کہا کہ این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹمیوں کو جائے حادثہ پر تعینات کیا گیا ہے۔ سکندر آباد میں تعینات ہندوستانی فوج کی ایک انجینئر رِجمنٹ کو اسٹینڈ بائے پر رکھا گیا ہے۔ ٹیم آرمی میڈیکل کور فیلڈ ایمبولینس سے ایک طبی ٹکڑی، ایک ایمبولنس، تین اعلیٰ صلاحیت والے پمپنگ سیٹ، بختر بند حوض اور دیگر معاون آلات سے مزین ہے۔ تلنگانہ کے چیف سکریٹری نے فوج سے گزارش کیی تھی۔ اس کے بعد فوج نے اپنے انجینئر ٹاسک فورس (ای ٹی ایف) کو فوراً فعال کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined