قومی خبریں

انتخابی منشور جاری نہ کرنے پر تیجسوی کا نتیش پر طنز ’بی جے پی سے اتنا مت ڈریئے‘

آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر طنزیہ حملہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’آخری مرحلہ کے آخری دن تو کم از کم اپنا انتخابی منشور جاری کر دیجیے۔ بی جے پی سے اتنا مت ڈریئے۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لوک سبھا انتخاب کے آخری مرحلہ سے ٹھیک پہلے آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے ایک بار پھر بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر حملہ کیا ہے۔ جنتا دل یو کے ذریعہ اب تک انتخابی منشور جاری نہیں کیے جانے پر طنز کستے ہوئے انھوں نے کہا کہ نتیش جی آپ کو بی جے پی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

Published: undefined

تیجسوی یادو نے ٹوئٹ کر کہا کہ ’’آخری مرحلہ کے آخری دن تو کم از کم اپنا انتخابی منشور جاری کر دیجیے۔ بی جے پی سے اتنا بھی مت ڈریئے۔ ورنہ لوگ کہیں گے کہ ایک بہاری وزیر اعلیٰ باہریوں سے ڈر گیا۔ اصول، پالیسی، نیت، ضابطہ، اخلاقیات، آزاد نظریہ کچھ بچا ہے کہ نہیں؟ چاچا جی، کیا حال بنا لیا آپ نے؟‘‘

Published: undefined

دراصل لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر جنتا دل یو نے ابھی تک اپنا انتخابی منشور جاری نہیں کیا ہے جب کہ مہاگٹھ بندھن میں شامل سبھی پارٹیوں نے اپنا اپنا الگ انتخابی منشور جاری کیا ہے۔ یہاں تک کہ این ڈی اے میں بھی ایل جے پی اور بی جے پی کے انتخابی منشور جاری ہو چکے ہیں۔ جنتا دل یو کے انتخابی منشوری جاری نہیں ہونے پر آر جے ڈی لگاتار حملہ آور ہے۔

Published: undefined

دوسری طرف آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو نے بھی پی ایم مودی اور بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر حملہ کیا ہے۔ انھوں نے ٹوئٹ کر طنزیہ انداز میں کہا ہے کہ ’’مہاگراوٹی دوسروں کو مہاملاوٹی بول رہے ہیں۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ آخری مرحلہ میں بہار کی 8 سیٹوں پر 19 مئی کو پولنگ ہے اور انتخابات کے نتائج 23 مئی کو منظر عام پر آئیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined