تصویر ویڈیو گریب
بہار اسمبلی انتخابات سے قبل مہاگٹھ بندھن نے آخرکار وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ کے چہروں کا اعلان کر دیا ہے۔ کانگریس کے سینئر رہنما اشوک گہلوت نے جمعرات کو پٹنہ میں منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران تیجسوی یادو کو وزیر اعلیٰ اور مکیش سہنی کو نائب وزیر اعلیٰ کے امیدوار کے طور پر پیش کیا۔ اس اعلان کے ساتھ ہی اتحاد کے اندر اختلافات کی فواہوں پر لگام لگ گئی ہے۔
پریس کانفرنس میں آر جے ڈی کے رہنما تیجسوی یادو، کانگریس کے اشوک گہلوت، پون کھیڑا، وی آئی پی (وکاس شیل انسان پارٹی) کے مکیش سہنی سمیت کئی اتحادی جماعتوں کے لیڈر موجود تھے۔
Published: undefined
اشوک گہلوت نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’ہم نے سبھی پارٹیوں سے مشورہ کرنے کے بعد طے کیا ہے کہ اس بار کے انتخابات میں تیجسوی یادو مہاگٹھ بندھن کے وزیر اعلیٰ کے امیدوار ہوں گے، جبکہ مکیش سہنی نائب وزیر اعلیٰ کے چہرے کے طور پر انتخابی میدان میں اتریں گے۔‘‘
تیجسوی یادو نے اس موقع پر کہا، ’’ہم سب کا مقصد بہار کو بہتر بنانا ہے۔ ہم اپنے والد لالو پرساد یادو، سونیا گاندھی، راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور تمام اتحادی ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہم پر اعتماد ظاہر کیا۔ ہم اس اعتماد پر پورا اتریں گے۔‘‘
Published: undefined
گہلوت نے پریس کانفرنس میں کہا، ’’ملک کے حالات تشویشناک ہیں۔ بے روزگاری، کسانوں کی مشکلات اور عام آدمی کی پریشانیوں نے عوام کو تبدیلی کی راہ پر سوچنے پر مجبور کیا ہے۔ عوام اب ایک نئے بہار کی توقع کر رہے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ اس بار تبدیلی ضرور آئے گی۔‘‘
قبل ازیں، کانگریس، آر جے ڈی، وی آئی پی اور بائیں بازو کی جماعتوں کے درمیان سیٹ تقسیم پر بات چیت جاری تھی اور متعدد نشستوں پر اتحادی پارٹیاں ایک دوسرے کے خلاف امیدوار کھڑا کر چکی تھیں۔ تاہم، تازہ اجلاس کے بعد یہ تنازعات بھی بڑی حد تک ختم ہو گئے ہیں۔
Published: undefined
دوسری جانب بی جے پی نے اس اعلان پر طنز کستے ہوئے کہا کہ مہاگٹھ بندھن کے اندرونی اختلافات ابھی ختم نہیں ہوئے ہیں۔ اس تمام سیاسی ہلچل کے درمیان مہاگٹھ بندھن کی انتخابی مہم ’تیجسوی سرکار‘ کے نعرے کے ساتھ تیز رفتاری سے آگے بڑھ رہی ہے، جبکہ آر جے ڈی کے قریبی ذرائع کے مطابق اب تمام اتحادی جماعتوں کے بینر تلے ایک مشترکہ منشور بھی جلد پیش کیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined