قومی خبریں

بہار اسمبلی انتخاب: نوجوانوں سے تیجسوی نے کیا روزگار کا وعدہ، ٹول فری نمبر جاری

تیجسوی یادو نے الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ 15 سالوں میں نتیش کمار اپنے سیاسی روزگار کے چکر میں بہار کے کروڑوں نوجوانوں کو بے روزگار بناتے چلے گئے۔

تیجسوی یادو، تصویر یو این آئی
تیجسوی یادو، تصویر یو این آئی 

بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور اسمبلی میں حزب مخالف کے لیڈر تیجسوی یادو نے ہفتہ کے روز ریاست کے بے روزگاروں کے لیے بڑا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ اگر مہاگٹھ بندھن کی حکومت بنی تو 'میگا ڈرائیو' چلا کر سبھی بے روزگاروں کو ملازمت دی جائے گی۔ تیجسوی نے ریاست کے بے روزگاری کے رجسٹریشن کے لیے 'بے روزگاری ہٹاؤ' نام سے ایک ویب پورٹل اور ایک ٹول فری نمبر بھی جاری کیا۔

Published: undefined

آر جے ڈی لیڈر نے ہفتہ کے روز پٹنہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ گزشتہ 15 سالوں میں نتیش کمار اپنے سیاسی روزگار کے چکر میں بہار کے کروڑوں نوجوانوں کو بے روزگار بناتے گئے۔ انھوں نے کہا کہ "آج ملک میں سب سے زیادہ بے روزگاری بہار میں ہے جو کہ 46.6 فیصد ہے۔ سب سے زیادہ روزگار کے لیے ریاست سے باہر ہجرت بہارمیں ہے، سب سے زیادہ غریبی بہار میں ہے، یہاں نصف سے زیادہ 52 فیصد لوگ غریبی میں زندگی گزار رہے ہیں۔"

Published: undefined

تیجسوی یادو نے اپنی بات آگے بڑھاتے ہوئے مزید کہا کہ "گزشتہ ایک سال سے میں نے بے روزگاری ہٹانے اور روزگار کے مواقع کو پیدا کرنے کے لیے حکومت سے لگاتار مطالبہ کیا ہے۔ نتیجتاً آج آئندہ انتخاب میں شکست کا خطرہ دیکھ کر ملازمت کا اشتہار دینے کا ڈرامہ کر رہے ہیں۔" انھوں نے تنقید کرتے ہوئے سوالیہ لہجے میں یہ بھی کہا کہ "جس شخص نے اپنے 15 سالوں کے اقتدار میں روزگار پیدا کرنے کے تئیں سنجیدگی اور دلچسپی نہیں دکھائی، کیا اس سے آپ امید کر سکتے ہیں کہ وہ ایک مہینے میں آپ کو ملازمت دے گا؟"

Published: undefined

اس موقع پر تیجسوی یادو نے بے روزگاروں کا ایک ڈاٹا بیس تیار کرنے کے لیے ویب پورٹل اور ٹول فری نمبر کا بھی اجراء کیا۔ انھوں نے کہا کہ ویب پورٹل پر بے روزگار اپنا بایوڈاٹا ڈال سکتے ہیں اور ٹول فری نمبر پر فون کر رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر آر جے ڈی کی حکومت بنی تو 'میگا ڈرائیو' چلا کر سبھی بے روزگاروں کو ملازمت دی جائے گی۔

Published: undefined

آر جے ڈی لیڈر نے کہا کہ بہار کا سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے اور کسی بھی حکومت کی پہلی، دوسری، تیسری اور آخری ترجیح اس کو دور کرنا ہی ہونی چاہیے۔ انھوں نے وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر آر جے ڈی کی حکومت بنی تو ان کی ترجیحات میں روزگار پیدا کرنا بھی شامل ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined