قومی خبریں

کسانوں کی رہائی کو لے کر ہوئی بات چیت بے سود، ٹکیت نے کہا مظاہرہ جاری رہے گا

کسانوں کی رہائی کو لے کر ہوئی بات چیت بے نتیجہ ثابت ہوئی اور اس کے بعد راکیش ٹکیت نے کہا ہے کہ جب تک کسانوں کو چھوڑا نہیں جائے گا مظاہرہ جاری رہے گا۔

راکیش ٹکیٹ، تصویر یو این آئی
راکیش ٹکیٹ، تصویر یو این آئی 

ہریانہ میں دو کسانوں کی رہائی کو لے کر کسان رہنماؤں کی انتظامیہ سے ہوئی بات چیت بے نتیجہ رہی۔واضح رہے ان کسانوں کو ہریانہ پولیس نے جے جے پی رکن اسمبلی دیویندر ببلی کے ساتھ ہوئے تنازعہ کے بعد حراست میں لیا گیا تھا۔ ان کسانوں کو حراست میں لینے کے بعد ہفتہ کو فتح آباد ضلع واقع ٹوہانہ صدر پولیس تھانے کے سامنے بڑی تعداد میں کسان دھرنے پر بیٹھ گئے تھے۔

Published: undefined

اس بات چیت کے بے سود ختم ہونے کے بعد کسان رہنما راکیش ٹکیت نے کہا ہے کہ جب تک کسانوں کو نہیں رہا کیا جائے گا جب تک یہ مظاہرہ جاری رہے گا، دوسری جانب انتظامیہ بھی ان کسانوں کو چھوڑنے کے لئے تیار نہیں ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کسانوں کا مطالبہ ہے کہ رکن اسمبلی دیویندر ببلی کے خلاف بھی کسانوں کے ساتھ بدسلوکی کرنے کے لئے کیس درج کیا جانا چاہیے۔ واضح رہے بعد میں دیویندر ببلی نے کسانوں کے خلاف غیر مناسب الفاظ استعمال کرنے کے لئے افسوس کا اظہار بھی کیا تھا۔ ببلی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے ان لوگوں کو معاف کرنے کی بات کہی تھی جنہوں نے یکم جون کو ان کے ساتھ بدسلوکی کی تھی۔

Published: undefined

دیویندر ببلی نے کہا تھا کہ ’’میں نے کچھ الفاظ کہے جو مناسب نہیں تھے میں عوامی نمائندہ ہوں اس لئے میں ان سبھی الفاظ کو واپس لیتا ہوں اور ان کے استعمال کے لئے افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔‘‘ واضح رہے کسانوں نے جن نائک جنتا پارٹی یعنی جے جے پی کے رکن اسمبلی کے خلاف کسانوں کے گروپ نے مظاہرہ کیا تھا اور ان کے خلاف نعرے بازی کے ساتھ کالے جھنڈے بھی دکھائے تھے۔ ببلی کا الزام ہے کہ کچھ کسانون نے ان کے ساتھ بدسلوکی کی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined