کورونا بحران: پیر سے یوپی کے صرف 4 اضلاع میں جزوی طور پر کرفیو کا اطلاق

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 اضلاع میں سنگل ہندسہ میں کیسز سامنے آئے ہیں۔ مجموعی ایکٹو کیسز 17900 رہ گئے ہیں۔ 10141 افراد ہوم آئیسولیشن میں زیر علاج ہیں۔

لکھنؤ میں ویک اینڈ لاک ڈاؤن کے دوران چیکنگ کرتے پولیس اہلکار / تصویر یو این آئی
لکھنؤ میں ویک اینڈ لاک ڈاؤن کے دوران چیکنگ کرتے پولیس اہلکار / تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

لکھنؤ: اتر پردیش میں کورونا انفیکشن کے کم پڑتے اثرات کے درمیان پیر کے روز 600 سے کم ایکٹو کیسز والے 71 اضلاع کو جزوی طور پر کورونا کرفیو سے راحت ملے گی۔ اب صرف میرٹھ، لکھنؤ، سہارنپور اور گورکھپور اضلاع میں کورونا کرفیو نافذ رہے گا۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کے روز کووڈ۔ 19 کی منیجمنٹ کے لئے تشکیل دی گئی، ٹیم 09 کی میٹنگ میں کہا کہ کورونا وبا کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ریاست کی صورتحال ہر دن کے ساتھ بہتر ہو رہی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 اضلاع میں سنگل ہندسہ میں کیسز سامنے آئے ہیں۔ مجموعی ایکٹو کیسز 17900 رہ گئے ہیں۔ 10141 افراد ہوم آئیسولیشن میں زیر علاج ہیں۔ تاہم لوگوں کو سمجھنا ہوگا کہ وائرس کمزور پڑا ہے، ختم نہیں ہوا ہے۔ تھوڑی سی لاپرواہی بہت بھاری پڑسکتی ہے۔ کورونا پروٹوکول پرعمل کرنا سبھی کی ذمہ داری ہے۔


انہوں نے کہا کہ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں 03 لاکھ 10 ہزار سیمپل ٹیسٹ کیے گئے، وہیں صرف 1165 نئے پازیٹو کیسز سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پازیٹو شرح 0.4 فیصد تھی، جبکہ شفایابی کی شرح 96.7 فیصد ہو چکی ہے۔ اتر پردیش میں اب تک 05 کروڑ 13 لاکھ سے زیادہ کووڈ ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔