قومی خبریں

ہندوستان نے اس بار پاکستان کو نہیں، صرف بنگلہ دیش کو کھلائی ’عید کی مٹھائی‘!

ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ”سرحد پار سے دہشت گردی کے واقعات مغربی سرحد پر ہمیشہ کی طرح جاری ہیں اور اس لیے مٹھائیاں دینے یا لینے کا عمل ہند-پاک بین الاقوامی سرحد پر جموں سے گجرات تک کہیں نہیں ہوا۔“

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سرحدی سیکورٹی فورس یعنی بی ایس ایف نے اس مرتبہ پاکستان کے ساتھ عید کی مٹھائی شیئر کرنا مناسب نہیں سمجھا اور واضح لفظوں میں کہہ دیا کہ دونوں ممالک کےد رمیان تعلقات بہتر نہیں ہیں اس لیے وہ عید کی مٹھائی آپس میں نہیں بانٹ رہے۔ دراصل بی ایس ایف اور اس کے پاکستانی ہم منصب یعنی پاکستان رینجرس کے درمیان ہر سال عید کے موقع پر مٹھائی کھلانے کی روایت رہی ہے۔ لیکن 25 مئی 2020 کو ایسا کچھ دیکھنے کو نہیں ملا۔ ہاں، یہ ضرور ہے کہ بی ایس ایف نے بنگلہ دیشی فوج کے ساتھ عید کی مٹھائیاں خوب جوش و خروش کے ساتھ تقسیم کیں۔

Published: 25 May 2020, 6:11 PM IST

پاکستان کے ساتھ عید کی مٹھائی تقسیم نہ کیے جانے کے بارے میں بی ایس ایف کے جنوبی بنگال فرنٹیر کے ذریعہ جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "دونوں ممالک اور سرحد کی پہریداری کرنے والے فورسز کے درمیان رشتوں میں گرمجوشی کئی مواقع پر ظاہر ہوئی ہے، جب انھوں نے عید سمیت دیگر کئی تہواروں کی خوشیاں شیئر کیں۔ اس بار دونوں ممالک (ہندوستان-پاکستان) کے درمیان رشتہ کشیدہ رہنے کے سبب مٹھائیوں کی تقسیم (لینے اور دینے) سے بچا گیا۔"

Published: 25 May 2020, 6:11 PM IST

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ "سرحد پار سے دہشت گردی کے واقعات مغربی سرحد پر ہمیشہ کی طرح جاری ہیں اور اس لیے مٹھائیاں دینے یا لینے کا عمل ہند-پاک بین الاقوامی سرحد پر جموں سے گجرات تک کسی بھی جگہ پر نہیں ہوا۔" افسران کا کہنا ہے کہ فورس نے گزشتہ سال دیوالی کے دوران، یکم دسمبر (یوم تاسیس)، اور یوم جمہوریہ پر یہ روایتی رسم نبھانے کی کوشش کی تھی، لیکن اس قدم پر پاکستان کی جانب سے ایسا ہی رد عمل دیکھنے کو نہیں ملا تھا۔

Published: 25 May 2020, 6:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 25 May 2020, 6:11 PM IST