قومی خبریں

اتر پردیش: پھر ایک صحافی کی مشتبہ حالت میں موت،خاتون داروغہ و سپاہی پر کیس درج!

مہلوک صحافی کی ماں نے ایک خاتون داروغہ، سپاہی اور نامعلوم افراد کے خلاف بیٹے کو دھمکانے اور قتل کا الزام عائد کیا ہے جس کے بعد سبھی کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

تصویر بشکریہ ’امر اجالہ‘
تصویر بشکریہ ’امر اجالہ‘ 

اتر پردیش پولس ایک بار پھر سنگین الزامات کے دائرے میں پھنس گئی ہے۔ اس بار خاکی پر داغ اناؤ ضلع میں لگا ہے۔ دراصل ضلع کے صدر کوتوالی علاقہ میں ریلوے کراسنگ کے پاس جمعرات کی شام ایک صحافی سورج پانڈے کی لاش برآمد ہوئی، جس سے علاقے میں ایک ہنگامہ برپا ہو گیا۔ معاملے میں مہلوک کے اہل خانہ نے ایک خاتون داروغہ اور سپاہی پر دھمکانے کے ساتھ ساتھ قتل کا الزام بھی عائد کیا ہے۔

Published: undefined

اس قتل معاملہ میں صحافی سورج پانڈے کی ماں لکشمی دیوی نے خاتون داروغہ سنیتا چورسیا، سپاہی امر سنگھ سمیت کچھ دیگر لوگوں پر سورج کو دھمکانے، قتل کی سازش تیار کرنے اور خودکشی کے لیے اکسانے کا الزام عائد کیا ہے۔ اس الزام کے بعد صدر کوتوالی میں ان کی تحریر پر پولس نے خاتون داروغہ اور سپاہی سمیت نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

Published: undefined

اناؤ سی او سٹی گورو ترپاٹھی نے اس تعلق سے بتایا کہ صحافی کی لاش جمعرات شام پراسرار حالت میں صدر کوتوالی کے پاس ریل کی پٹریوں پر ملی تھی۔ بعد میں دیر رات لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ خاتون سب انسپکٹر اورکانسٹیبل کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے اور معاملے میں جانچ کے بعد آگے کی کارروائی کی جائے گی۔

Published: undefined

ایسا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ صحافی سورج پانڈے نے خودکشی کی ہے۔ سورج پانڈے کی لاش صدر کوتوالی علاقہ میں شراب مل کے پیچھے ریلوے ٹریک پر بری حالت میں ملی تھی۔ مہلوک کے والد کے مطابق خاتون داروغہ کی سورج سے دوستی تھی۔ انھوں نے سپاہی کی مدد سے سورج کا قتل کرانے کا الزام خاتون داروغہ پر لگایا ہے۔ پولس نے سورج کے موبائل کی کال ڈیٹیل حاصل کر اس کی بنیاد پر جانچ شروع کر دی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined