قومی خبریں

اسپتال آتشزدگی معاملہ: گجرات حکومت کو سپریم کورٹ نے لگائی پھٹکار

گجرات حکومت کی سرزنش کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ نے کہا کہ اسپتال میں وائرنگ کی حالت سے متعلق ریاستی حکومت کا اسٹینڈ آپ کے خود کے چیف الیکٹریکل انجینئرنگ افسر کے اسٹینڈ کے برعکس ہے۔

سپریم کورٹ، تصویر یو این آئی
سپریم کورٹ، تصویر یو این آئی 

سپریم کورٹ نے حال میں گجرات کے پرائیویٹ کووڈ اسپتالوں میں آتشزدگی کے واقعات سے متعلق ’باتوں کو دبانے کی کوششوں‘ پر ریاستی حکومت کو زبردست پھٹکار لگائی ہے۔ گزشتہ سماعت میں عدالت عظمیٰ نے راجکوٹ کے ایک نجی کووڈ اسپتال میں آتشزدگی کے واقعہ پر نوٹس لیا تھا، جس میں 5 لوگوں کی دردناک موت ہو گئی تھی۔

Published: undefined

جسٹس اشوک بھوشن کی صدارت والی بنچ نے معاملے پر سماعت کرتے ہوئے گجرات حکومت کے وکیل سے کہا کہ ’’ہم نے آپ کا جواب سنا ہے۔ آپ کے مطابق سب کچھ اچھا ہے۔ ابھی تک ریاست کے اسپتال میں سب کچھ ٹھیک ہے۔‘‘ وہیں جسٹس شاہ نے گجرات حکومت کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ ’’جہاں تک کمیشن (آتشزدگی واقعہ کی جانچ کرنے کے لیے) کا سوال ہے، وہ بھی ختم ہو گیا ہے اور اسپتال میں وائرنگ کی حالت کے سلسلے میں ریاستی حکومت کا اسٹینڈ آپ کے خود کے چیف الیکٹریکل انجینئرنگ افسر کے اسٹینڈ کے برعکس ہے۔‘‘

Published: undefined

آتشزدگی معاملہ میں بنچ نے احمد آباد میں آگ کے واقعہ کی مثال دی، جہاں ایک کووڈ اسپتال میں آگ لگنے کے سبب 8 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ عدالت نے کہا کہ باتوں کو دبانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔ بنچ نے سالیسیٹر جنرل تشار مہتا سے معاملے کو دیکھنے اور اس بابت ایک مناسب رپورٹ داخل کرنے کے لیے کہا۔ عدالت عظمیٰ نے معاملے کی سماعت جمعرات کے لیے طے کر دی۔

Published: undefined

بتا دیں کہ گزشتہ سماعت میں 27 نومبر کو عدالت عظمیٰ نے راجکوٹ کے ایک پرائیویٹ کووڈ اسپتال میں آگ لگنے کے واقعہ کا نوٹس لیا تھا۔ اس واقعہ میں پانچ لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ عدالت عظمیٰ نے اس بابت یکم دسمبر تک مرکز اور گجرات سے جواب مانگا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined