قومی خبریں

کالجیم میٹنگ میں جسٹس جوسف کا نام مرکز کو دوبارہ بھیجے جانے کا فیصلہ

26 اپریل کو مرکزی حکومت نے جسٹس کے ایم جوسف کو سپریم کورٹ میں پروموشن دینے کی کالجیم کی سفارش کو منظوری نہیں دی تھی جس کے بعد ان کا نام دوبارہ مرکز کو بھیجنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کالجیم نے اتراکھنڈ کے چیف جسٹس کے ایم جوسف کو سپریم کورٹ میں پرموشن دینے کے لیے ان کا نام دوبارہ مرکزی حکومت کو بھیجنے کا فیصلہ لیا ہے۔ جمعہ یعنی 11 مئی کو کالجیم کی میٹنگ میں جسٹس جوسف سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس میٹنگ میں دوسرے ناموں پر بھی غور کیا گیا۔ کالجیم کی آئندہ میٹنگ 16 مئی کو ہوگی۔

Published: 11 May 2018, 8:06 PM IST

اس سے قبل 26 اپریل کو مرکزی حکومت نے اتراکھنڈ کے چیف جسٹس کے ایم جوسف کو سپریم کورٹ میں پرموشن دینے کی کالجیم کی سفارش کو منظوری نہیں دی تھی۔ اس کے پیچھے مرکزی حکومت نے یہ دلیل دی تھی کہ کالجیم کی تجویز ٹاپ کورٹ کے پیرامیٹرس کے مطابق نہیں ہے۔ حکومت نے یہ بھی کہا تھا کہ جسٹس کے ایم جوسف کا تعلق کیرالہ سے ہے اور سپریم کورٹ میں اس ریاست سے مناسب نمائندگی ہے۔

Published: 11 May 2018, 8:06 PM IST

سپریم کورٹ کے جسٹس جے چیلامیشور نے گزشتہ بدھ یعنی 9 مئی کو چیف جسٹس دیپک مشرا کو خط لکھ کر کالجیم کی میٹنگ بلانے کے لیے کہا تھا تاکہ جسٹس کے ایم جوسف کو سپریم کورٹ میں پرموشن دینے کے لیے مرکزی حکومت سے دوبارہ سفارش کی جا سکے۔

Published: 11 May 2018, 8:06 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 11 May 2018, 8:06 PM IST