قومی خبریں

لکھیم پور کھیری تشدد پر سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیا، آج سماعت

سپریم کورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق چیف جسٹس این وی رمن ، جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس ہیما کوہلی پر مشتمل ڈویژن بینچ آج لکھیم پور کھیری معاملے کی سماعت کرے گی۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

سپریم کورٹ نے اتر پردیش میں لکھیم پور کھیری تشدد معاملے کا از خود نوٹس لیا ہے اوروہ آج اس کی سماعت کرے گی۔

Published: 07 Oct 2021, 7:40 AM IST

سپریم کورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق چیف جسٹس این وی رمن ، جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس ہیما کوہلی پر مشتمل ڈویژن بنچ آج لکھیم پور کھیری معاملے کی سماعت کرے گی۔

Published: 07 Oct 2021, 7:40 AM IST

واضح رہے کہ اترپردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشوا پرساد موریہ کا لکھیم پور کھیری کا پروگرام تھا کہ اسی دوران چار کسانوں کی کار سے کچلنے سے موت ہوگئی تھی۔ الزام ہے کہ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کے بیٹے آشیش مشرا کی گاڑی سے کچلنے کی وجہ سے مظاہرہ کررہے کسانوں کی موت ہوگئی ۔ اس کے بعد اور مجموعی طور پر کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہوئے۔

Published: 07 Oct 2021, 7:40 AM IST

اتر پردیش پولیس نے اس معاملے میں مسٹر اجے مشرا کے بیٹے آشیش مشرا سمیت کئی لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ ادھر حزب اختلاف اس معاملہ پر مرکزی اور ریاستی حکومت سے جواب طلب کر رہا ہے اور مرکزی وزیر مملکت کے استعفے کا مطالبہ کر رہا ہے۔

Published: 07 Oct 2021, 7:40 AM IST

کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی پہلی قائد تھیں جنہوں نے لکھیم پور کھیری میں متاثرین سے ملنے کی کوشش کی تھی لیکن ان کو راستہ میں روک کر حراست میں لے لیا تھا ۔ اس کے خلاف پرینکا گاندھی نے گیسٹ ہاؤس میں ہی ستیہ گرہ شروع کر دی تھی۔ کل کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کانگریس کے دو وزراء کے ہمراہ لکھیم پور کھیری جانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اتر پردیش حکومت نے ان کو اور پرینکا کو لکھیم پور کھیری جانے کی اجازت دے دی تھی ۔ انہوں نے متاثرین سے مل کر ان کو گلے لگایا ۔ اس سارے معاملہ میں ایک صحافی کی بھی موت ہو گئی تھی اس کے گھر والوں سے بھی کانگریس رہنماؤں نے ملاقات کی۔

Published: 07 Oct 2021, 7:40 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 07 Oct 2021, 7:40 AM IST