قومی خبریں

راجیو سے پوچھ تاچھ کے لئے پختہ ثبوت پیش کرے سی بی آئی: سُپریم کورٹ

شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ معاملہ میں کولکاتا کے سابق پولس کمشنر راجیو کمار کو تحویل میں لے کر پوچھ گچھ کرنے کے سی بی آئی کے مطالبہ پر سپریم کورٹ نے ہدایت دی ہے کہ اس کے لئے انہیں ثبوت پیش کرنے ہوں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے منگل کو مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے کہا کہ اگر اسے پوچھ تاچھ کے لئے کولکاتا کے سابق پولس کمشنر راجیو کمار کو حراست میں لینا ہے تو ان کے خلاف انہیں ثبوت پیش کرنے ہوں گے۔

Published: 30 Apr 2019, 4:10 PM IST

چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی بنچ نے سی بی آئی کی جانب سے پیش سالیسیٹر جنرل تشار مہتا سے کہا کہ اگر پوچھ تاچھ کرنےکے لئے راجیو کمار کو حراست میں لینا ہے تو اسے شاردا چٹ فنڈ گھپلے کے ثبوت ختم کرنے میں سابق پولس کمشنر کے شامل ہونے کے ثبوت دینے ہوں گے۔ عدالت نے اس معاملے کی اگلی سماعت یکم مئی مقرر کی ہے۔

Published: 30 Apr 2019, 4:10 PM IST

جسٹس گوگوئی نے کہا کہ ’’سی بی آئی ثبوت دے کہ راجیو کمار شاردا چٹ فنڈ گھپلےکے ثبوت ختم کرنے میں شامل رہے ہیں۔‘‘ سی بی آئی نے کمار پر ثبوت مٹانے اور جانچ میں تعاون نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ مہتا نے بنچ سے کہا کہ راجیو کمار کے خلاف جو ثبوت موجود ہیں وہ کل اسے پیش کر دیں گے۔ اس کے بعد جانچ ایجنسی کی عرضی بدھ کو سماعت کے لئے درج کر لی گئی۔

Published: 30 Apr 2019, 4:10 PM IST

واضح رہے کہ سی بی آئی عدالتی حکم پر شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ کی جانچ کر رہی ہے اور اب وہ کولکاتا کے سابق پولس کمشنر راجیو کمار کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کرنا چاہتی ہے۔ سی بی آئی کا دعوی ہے کہ راجیو کمار نے سابقہ پوچھ گچھ کے دوران گول مول جواب دیئے ہیں۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: 30 Apr 2019, 4:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 30 Apr 2019, 4:10 PM IST