قومی خبریں

سپر اسٹار رجنی کانت جلد کریں گے سیاسی پارٹی کا اعلان، تمل ناڈو کو دیں گے ’ایماندار حکومت‘

رجنی کانت نے اعلان کیا کہ آئندہ اسمبلی انتخاب میں تمل ناڈ کے عوام کی بھرپور حمایت سے ایک ایماندار، شفاف، بدعنوانی سے پاک، جمہوری اور روحانی سیاست ہوگی۔ جنوری میں وہ اپنی سیاسی پارٹی کا اعلان کریں گے۔

رجنی کانت، تصویر آئی اے این ایس
رجنی کانت، تصویر آئی اے این ایس 

جنوبی ہند کے سپر اسٹار رجنی کانت نے جمعرات کو سیاست میں آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ جنوری میں اپنی سیاسی پارٹی کا باضابطہ اعلان کریں گے اور اس سلسلے میں 31 دسمبر 2020 کو ایک اہم اعلان کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی رجنی کانت نے تمل ناڈو کی سیاست میں اپنی واپسی کو لے کر لگ رہی تمام قیاس آرائیوں کو بھی ختم کر دیا ہے۔

Published: undefined

مشہور اداکار نے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ سیاست میں چمتکار دکھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’آئندہ اسمبلی انتخابات میں تمل ناڈو میں لوگوں کی بڑے پیمانے پر ملی حمایت سے ایک ایماندار، شفاف، بدعنوانی سے پاک، سیکولر اور روحانی سیاست ہوگی۔ چمتکار ہوگا۔‘‘

Published: undefined

رجنی کانت نے ایماندارانہ سیاست کا وعدہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی آئندہ اسمبلی انتخاب لڑے گی اور جیتے گی۔ انھوں نے بھروسہ ظاہر کیا کہ ان کی پارٹی لوگوں کی زبردست حمایت کے ساتھ انتخاب جیتے گی۔ اس سے قبل پیر کے روز رجنی کانت نے چنئی میں اپنے حامیوں کے ساتھ صلاح و مشورہ کیا تھا اور میٹنگ کے بعد انھوں نے کہا تھا کہ وہ سیاست میں داخل ہونے کو لے کر اپنے فیصلے کے بارے میں جلد مطلع کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined