قومی خبریں

یوپی کے اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع

یوپی کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں بڑھا دی گئی ہیں۔ نئی ہدایات کے مطابق اسکول پچھلی تاریخ کو نہیں کھلیں گے بلکہ اس تاریخ کو کھلیں گے۔

اسکول کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس
اسکول کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس 

لکھنؤ: اترپردیش کے اسکولوں کے طلبہ کے لیے گرمیوں کی چھٹیاں بڑھا دی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں پورے اتر پردیش کے ضلع بیسک ایجوکیشن افسران کو نوٹس جاری کر کے مطلع کر دیا گیا ہے۔ یہ اصول یوپی بورڈ کے تمام اسکولوں پر یکساں طور پر لاگو ہوگا۔ اس کے تحت اتر پردیش بیسک ایجوکیشن کونسل کے تحت آنے والے تمام اسکولوں کو ان اصولوں پر عمل کرنا ہوگا۔

Published: undefined

اس سے پہلے یوپی کے یہ اسکول 20 مئی سے 15 جون 2023 تک بند تھے۔ ان تاریخوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اب ان میں توسیع کر دی گئی ہے اور نئے نوٹس کے مطابق اسکول 15 جون کے بجائے 26 جون 2023 تک بند رہیں گے۔ تعطیلات میں تقریباً 11 دن کی توسیع کی گئی ہے۔

Published: undefined

یوپی کے اسکولوں میں پہلے جاری کردہ نوٹس کے مطابق، گرمیوں کی تعطیلات کے دوران اسکولوں کو 20 مئی سے 15 جون تک کل 27 دن اور موسم سرما کی تعطیلات کے لیے 31 دسمبر سے 14 جنوری تک کل 15 دن کے لیے بند رکھا جانا تھا۔ اس طرح طلباء کو کل 42 دن کی چھٹیاں ملتی ہیں۔ تاہم اب گرمیوں کی تعطیلات میں تبدیلی کی گئی ہے اور اب گرمیوں کی تعطیلات 27 دن سے زائد ہوں گی۔ اب اسکول 26 جون تک بند رہیں گے اور 27 جون 2023 سے پڑھائی شروع ہو جائے گی۔

Published: undefined

اس نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام اسکول 21 جون یعنی یوگا ڈے سے ایک دن پہلے کھولے جائیں گے اور وہاں صفائی سے لے کر دیگر تیاریوں کی جائیں گی اور 21 جون کو یوگا ڈے کے موقع پر پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس پروگرام کے لیے طلبہ کے لیے تمام سہولیات کا بندوبست کیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined