مہاراشٹر: کولہاپور میں تشدد کے بعد 36 افراد گرفتار، انٹرنیٹ خدمات معطل، دفعہ 144 نافذ

مہاراشٹر کے کولہاپور میں فرقہ وارانہ تصادم کے سلسلہ میں 36 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں سے 5 نابالغ ہیں۔ اس کے علاوہ پورے علاقہ میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

user

قومی آوازبیورو

ممبئی: مہاراشٹر کے کولہاپور میں تشدد کے بعد پولیس کی کارروائی جاری ہے۔ پولیس نے گزشتہ 36 افراد کو گرفتار کیا ہے، جن میں سے 5 نابالغ ہیں۔ انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ پر پابندی عائد کر دی ہے اور حالیہ واقعے کے بارے میں افواہوں کو روکنے کے لیے دفعہ 144 بھی نافذ کر دی ہے۔

کولہاپور پولیس نے اورنگزیب کا اسٹیٹس سوشل میڈیا پر رکھنے کے معاملے میں 2 ایف آئی آر درج کی تھیں۔ ان دونوں ایف آئی آر میں مجموعی طور پر 5 نابالغوں کو گرفتار کیا گیا اور انہیں جووینائل کورٹ میں پیش کرنے کے بعد انہیں جوینائل ہوم بھیج دیا گیا۔

خیال رہے کہ مہاراشٹر کے کولہاپور میں منگل (6 جون) کو کچھ نوجوانوں نے اورنگ زیب کی حمایت میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی۔ دوسرے دن، کچھ مقامی لوگوں نے سوشل میڈیا اسٹیٹس کے طور پر ٹیپو سلطان کی تصویر کے ساتھ ایک مبینہ طور پر قابل اعتراض آڈیو پیغام پوسٹ کیا۔ جس کے بعد بدھ کو گردونواح کی ہندو تنظیمیں احتجاج پر اتر آئیں۔ دریں اثنا، مظاہرین مشتعل ہو گئے اور صورتحال مزید بگڑ گئی۔


احمد نگر ضلع کے ایس پی نے بتایا کہ کولہاپور میں بھی مظاہرے کے دوران تشدد بھڑک اٹھا۔ انہوں نے کہا کہ تشدد کے امکان کے پیش نظر ہم نے احتیاطی اقدام کے طور پر ریزرو پولیس فورس بھی طلب کی گئی ہے۔ پولیس افسر نے کہا کہ 19 جون تک اس معاملے میں امتناع نافذ ہے اور ہم نے یہاں پانچ یا اس سے زیادہ لوگوں کے جمع ہونے پر بھی پابندی لگا دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔