کینیڈا کے جنگل میں لگنے والی آگ نے نیویارک کا رنگ بدل دیا

کینیڈا کے جنگلوں میں لگنے والی خوفناک آگ کے بعد دھوئیں کے بادل امریکی شہر نیویارک کی فضاء تک پھیل گئے جس کے نتیجے میں شہر کی فضا کو نارنجی رنگ میں بدل دیا

<div class="paragraphs"><p>العربیہ ڈاٹ نیٹ</p></div>

العربیہ ڈاٹ نیٹ

user

قومی آوازبیورو

واشنگٹن: کینیڈا کے جنگلوں میں لگنے والی خوفناک آگ کے بعد دھوئیں کے بادل امریکی شہر نیویارک کی فضاء تک پھیل گئے جس کے نتیجے میں شہر کی فضا کو نارنجی رنگ میں بدل دیا۔ گذشتہ روز امریکا کے مشرقی ساحل پر رہنے والے لاکھوں لوگوں کو کینیڈا میں لگنے والی آگ کے دھوئیں کے بادلوں کی ہوا کی وجہ سے اس علاقے میں آمد اور شہریوں کو محتاط رہنے کی وارننگ دی گئی تھی۔

امریکی حکام نے کمزور اور بزرگ شہریوں کو گھر کے اندر رہنے کا مشورہ دیا ہے، جب کہ کچھ اسکولوں کی آؤٹ ڈور سرگرمیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں کچھ عوامی مقامات کو بند کر دیا گیا ہے۔ کینیڈا میں اونٹاریو، کیوبیک اور مغربی صوبوں میں جنگلات کا بڑا حصہ آگ کی لپیٹ میں ہے۔ تیز ہواؤں نے مشرقی ساحل کے ساتھ ساتھ بڑی جھیلوں والے علاقے میں دھوئیں کو دھکیل دیا ہے۔


بوسٹن، سیراکیوز اور نیویارک، شارلٹ، شمالی کیرولینا اور مرٹل بیچ، جنوبی کیرولینا کے علاقوں میں ائر کوالٹی انڈیکس کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ بدھ کی صبح تک کچھ شہروں میں ہوا وارننگ کے ساتھ فضا نارنجی رنگ میں تبدیل ہو گئی۔ یہ صورت حال "حساس طبعیت رکھنے والے افراد کے لیے غیر صحت بخش ہے"۔ خراب ہوا کا معیار ایک یا دو دن تک کم ہونے کی توقع نہیں۔

امریکی حکام میں ایسے بچوں کی حساس افراد کے طور پر درجہ بندی کی ہے جن کے پھیپھڑے ابھی نشو ونما پا رہے ہیں۔ عمر رسیدہ اور پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلا افراد کو بھی گھروں کے اندر رہنے کے احکامات ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔