قومی خبریں

سب انسپکٹر بھرتی گھوٹالہ: سی بی آئی نے مزید 7 افراد کو حراست میں لیا

سب انسپکٹر بھرتی گوٹالے کیس کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی ) نے جمعرات کے روز مزید 7افراد کو حراست میں لیا

گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس
گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

جموں: سب انسپکٹر بھرتی گوٹالے کیس کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی ) نے جمعرات کے روز مزید 7افراد کو حراست میں لیا۔

اطلاعات کے مطابق سی بی آئی نے سب انسپکٹر بھرتی گوٹالے میں مبینہ طورپر ملوث سات افراد کی گرفتاری عمل میں لائی۔ ذرائع نے بتایا کہ سی بی آئی نے جموں ، ہریانہ اور پنجاب میں گزشتہ روز چھاپے ڈالے جس دوران اہم کاغذات کو ضبط کیا گیا۔

Published: undefined

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹرل بیورو آ ف انوسٹی گیشن (سی بی آئی )کی ٹیم گرفتار شدگان سے پوچھ تاچھ کر رہی ہیں اور آنے والے دنوں کے دوران اس کیس میں اہم پیش رفتہ کا امکان ہے کیونکہ سروسز سلیکشن بورڈ کے سابق سینئر آفیسران کی بھی گرفتاری متوقع ہے۔

سی بی آئی نے اس سے قبل تیرہ ملزمان کو حراست میں لیا تھا جن میں بی ایس ایف کا سپر انٹنڈنٹ، پولیس اور سی آر پی ایف کے متعدد اہلکار شامل ہیں۔

Published: undefined

بتادیں کہ سب انسپکٹر بھرتی میں ہوئی دھاندلیوں کی تحقیقات کی ذمہ داری سی بی آئی کو سونپی گئی ہے۔ سی بی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر امتحانات کے پرچے 20 سے 30 لاکھ روپیہ میں فروخت کئے گئے اور ایسے اُمیدواروں نے ہریانہ کے ایک ہوٹل میں پرچے حل کئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined