قومی خبریں

سری نگر: عزاداروں اور صحافیوں کو زد و کوب کرنے والے 9 پولیس افسر اٹیچ یا تبدیل

جن 3 پولیس افسروں کو ڈسٹرکٹ پولیس لائنز سری نگر کے ساتھ اٹیچ کیا گیا ہے ان میں ایس ایچ او شیرگڑھی آفتاب احمد بٹ بھی شامل ہیں جو مبینہ طور پر صحافیوں کو زد و کوب کرنے والے اہلکاروں کی قیادت کر رہے تھے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر S FAYAZ

سری نگر: جموں و کشمیر پولیس نے سری نگر میں آٹھویں محرم کے ماتمی جلوس کی برآمدگی کے دوران پیدا شدہ صورتحال کا سخت نوٹس لیتے ہوئے دو پولیس تھانوں کے اسٹیشن ہاؤس آفیسرز (ایس ایچ اووز) سمیت تین افسروں کو اٹیچ، جبکہ چھ دیگر افسروں کو تبدیل کر دیا ہے۔ ضلع سری نگر کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) نے اس سلسلے میں باضابطہ ایک حکم نامہ جاری کیا ہے، تاہم اس میں افسروں کو اٹیچ یا تبدیل کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ سری نگر کے جہانگیر چوک میں منگل کو جموں و کشمیر پولیس کے افسروں و اہلکاروں نے آٹھویں محرم کا ماتمی جلوس نکالنے کی کوشش کرنے والوں اور موقع پر موجود صحافیوں پر لاٹھیاں برسائیں۔ چند جگہوں پر عزاداروں اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، جن کے دوران آخرالذکر نے آنسو گیس کے درجنوں گولے داغے، نیز مرچی گیس اور مبینہ طور پر پیلٹ بندوقوں کا بھی استعمال کیا۔

Published: undefined

ایس ایس پی سری نگر کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق جن تین پولیس افسروں کو ڈسٹرکٹ پولیس لائنز سری نگر کے ساتھ اٹیچ کیا گیا ہے، ان میں ایس ایچ او شیرگڑھی آفتاب احمد بٹ بھی شامل ہیں جو مبینہ طور پر جہانگیر چوک میں صحافیوں کو زد و کوب کرنے والے اہلکاروں کی قیادت کر رہے تھے۔ حکم نامے کے مطابق ایس ایچ او مائسمہ مشتاق احمد اور پولیس پوسٹ نہرو پارک کے سب انسپکٹر غلام مصطفیٰ کو بھی ڈسٹرکٹ پولیس لائنز کے ساتھ اٹیچ کیا گیا ہے۔ ایس ایچ او کوٹھی باغ محمد اسحاق کو پولیس تھانہ راج باغ اور ایس ایچ او راج باغ مدثر نظر کو پولیس تھانہ کوٹھی تبدیل کیا گیا ہے۔

Published: undefined

قبل ازیں جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے محرم جلوس کی کوریج کے دوران صحافیوں کو زد و کوب کرنے والے پولیس افسر کے خلاف فوری کارروائی کرنے کے احکامات صادر کئے تھے. انہوں نے ایس ایس پی سری نگر سے اس ضمن میں فوری کارروائی کرنے کی ہدایت دی تھی۔ جموں و کشمیر پولیس نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ’’جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ شری دلباغ سنگھ نے سری نگر میں گزشتہ روز کچھ صحافیوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے ناپسندیدہ سلوک کا سنجیدہ نوٹس لیا۔ ایس ایس پی سری نگر کو ہدایت دی گئی کہ وہ اس غلطی کے مرتکب پولیس افسر کے خلاف فوری کارروائی کرے۔‘‘

Published: undefined

جموں و کشمیر پولیس نے منگل کے روز گرو بازار سے برآمد ہونے والے تاریخی ماتمی جلوس کو نکالنے سے روکنے کی کارروائی کے دوران جہانگیر چوک میں صحافیوں کے ایک گروپ کو بھی زد و کوب کیا تھا۔ صحافیوں کا کہنا تھا کہ ’’جب ہم نے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی سے روکنے کی وجہ جاننا چاہی تو انہوں نے ہمارے کچھ ساتھیوں کو پھر پیٹا۔ ہمارے ایک ساتھی کا کیمرہ بھی توڑا گیا نیز چند ایک کو معمولی نوعیت کی چوٹیں بھی آئیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو