قومی خبریں

سری لنکا کی بحریہ نے 32 ہندوستانی ماہی گیروں کو گرفتار کیا

سری لنکا کی بحریہ نے ہفتہ کی آدھی رات کو 32 ہندوستانی ماہی گیروں کو گرفتار کیا اور اس کے علاقائی پانیوں میں مبینہ طور پر غیر قانونی شکار کرنے کے الزام میں پانچ ہندوستانی مشینی فشنگ ٹرالر کو ضبط کر لیا

<div class="paragraphs"><p>گرفتار، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

گرفتار، تصویر آئی اے این ایس

 

رامناتھ پورم: سری لنکا کی بحریہ نے ہفتہ کی آدھی رات کو 32 ہندوستانی ماہی گیروں کو گرفتار کیا اور اس کے علاقائی پانیوں میں مبینہ طور پر غیر قانونی شکار کرنے کے الزام میں پانچ ہندوستانی مشینی فشنگ ٹرالر کو ضبط کر لیا۔

Published: undefined

ابتدائی رپورٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے ماہی گیری کے محکمے کے حکام نے اتوار کو یہاں بتایا کہ رامیشورم سے تعلق رکھنے والے ماہی گیروں کو سری لنکا کی بحریہ نے اس وقت گرفتار کیا جب وہ منار کے شمال میں سمندر میں مچھلیاں پکڑ رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہفتہ کی صبح ماہی گیروں کے ساتھ 500 سے زیادہ کشتیاں تمل ناڈو کے ماہی گیری کے محکمے سے لازمی ٹوکن حاصل کرنے کے بعد رامیشورم فشنگ جیٹی سے معمول کی ماہی گیری کے لیے سمندر کی طرف روانہ ہوئیں۔

Published: undefined

پکڑی گئی کشتیوں کے ساتھ ماہی گیروں کو تلیمنار بندرگاہ لے جایا گیا جہاں انہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے سری لنکا کے محکمہ ماہی گیری کے حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ سری لنکا کی میری ٹائم فورسز نے اس سال اب تک 131 ہندوستانی ماہی گیروں کو گرفتار کیا ہے اور 18 ہندوستانی ماہی گیری کی کشتیوں کو ضبط کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined