
راجستھان کے جے پور میں جمعہ کی رات ایک تیز رفتار آڈی کار نے ایک کے بعد ایک 16 لوگوں کو ٹکرماردی۔ حادثے سے علاقے میں کہرام مچ گیا۔ اس حادثے میں ابھی تک ایک شخص کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ حادثہ جمعہ کی رات 9.30 بجے جے پور کی ’پترکار کالونی‘ میں کھراباس سرکل کے قریب پیش آیا۔ تیز رفتار آڈی کار پہلے ڈیوائیڈر سے ٹکرائی اور پھر بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے کھڑے ٹھیلوں پر قہر بن کر ٹوٹ پری۔ کار تقریباً 30 میٹر تک ٹھیلوں اوراسٹالوں کو روندتی چلی گئی۔
Published: undefined
یہ حادثہ دمن اور دیو کے رجسٹریشن نمبر والی آڈی کار سے پیش آیا۔ آڈی میں 3 افراد سوار تھے جن میں سے 2 کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ تمام لوگ جے پور کے ہی رہنے والے ہیں۔ حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر افراتفری مچ گئی۔ مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو فوری طور پراسپتال منتقل کیا گیا۔
Published: undefined
یہ ٹکر اس قدر شدید تھی کہ 12 سے زائد ٹھیلیاں اور اسٹال الٹ گئے اور سڑک کنارے کھڑی ایک کار بھی زوردار ٹکر سے اُلٹ گئی۔ اس ہولناک حادثے میں 16 افراد زخمی ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ موہانہ اور پترکار کالونی کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ تمام زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے فوری طور پرایس ایم ایس اور جے پوریہ اسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے جب کہ 4 دیگر ابتدائی علاج کے بعد اپنے اہل خانہ کے ساتھ گھر لوٹ گئے۔
Published: undefined
موہانا پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او گرو بھوپیندر سنگھ نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ آڈی کار بہت زیادہ تیز رفتار سے چل رہی تھی۔ ڈرائیور کے نشے میں ہونے کا شبہ ہے۔ پولیس نے حادثے کے بعد آڈی کار کو قبضے میں لے لیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق اگر لوگ بروقت نہ بھاگتے تو سانحہ مزید سنگین ہو سکتا تھا۔ تمام زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ 8 زخمیوں کا جے پوریہ اسپتال میں علاج چل رہا ہے، جب کہ 4 کا علاج نجی اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔ پولیس جائے وقوعہ کی جانچ کرکے حادثے کی وجہ جاننے میں مصروف ہے۔
Published: undefined
اس سلسلے میں راجستھان کے وزیر اعلی بھجن لال شرما نے جے پور شہر اور اسپتال کے حکام کو ہدایات جاری کی ہیں۔ نائب وزیر اعلیٰ پریم چند بیروا بھی جائے وقوعہ پر پہنچے ۔ بیروا نے کہا کہ آ ڈی میں 3 افراد تھے جن میں سے 2 کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ اس دوران آ ڈی کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ ملزمین قریبی جے پور کے رہنے والے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
Weapon