ملک کے 4 صوبوں میں خوفناک سڑک حادثے،17 لوگوں کی موت،متعدد زخمی

جودھپور میں کھاری بیری گاؤں کے پاس قومی شاہراہ پر آج صبح تقریباً 5 بجے عقیدتمندوں سے بھرے ٹیمپو اور اناج کی بوریوں سے لدے ٹریلر کے درمیان زور دار ٹکٹر ہوگئی جس میں 3 لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

سڑک حادثہ، تصویر یو این آئی
i
user

قومی آواز بیورو

ملک کے 4 صوبوں راجستھان، مدھیہ پردیش،گجرات اور جموںوکمشیر میں دل دہلا دینے والے واقعات سامنے آئے ہیں۔یہاں سڑکوں پر گاڑیاں بے قابو ہوکر ایک دوسرے سے ٹکراگئیں جس کی وجہ سے 17 لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ 40 سے زیادہ لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس نے آس پاس کے لوگوں کی مدد سے حادثے میں زخمی ہوئے لوگوں کو علاج کے لئے اسپتال پہنچایاہے۔

رجستھان میں جودھپور سے بولیسر کے درمیان بڑاحادثہ ہوا۔کھاری بیری گاؤں کے پاس قومی شاہراہ پر آج صبح تقریباً 5 بجے عقیدتمندوں سے بھرے ٹیمپو اور اناج کی بوریوں سے لدے ٹریلر کے درمیان زور دار ٹکٹر ہوگئی۔بالیسر تھانہ انچارج مول سنگھ بھاٹی کے مطابق ٹیمپو میں گجرات کے بناس کانٹھا اور دھنسرا ضلع کے 20 لوگ سوار تھے جو رام دیورا درشن کے لئے جارہے تھے۔ان میں 3 لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جن میں سبھی خواتین ہیں۔


وہیں دیگر زخمیوں کو پہلے بالیسراسپتال لے جایا گیا جہاں سے سنگین حالت میں 11 زخمیوں کو متھرا داس ماتھر اسپتال (جودھپور) ریفر کیا گیا۔ اسپتال میں علاج کے دوران 3 مزید لوگوں کی موت ہوگئی۔ متوفیوں کی  شناخت کاعمل جاری ہے۔پولیس نے لاشوں کومورچری میں رکھوادیا ہے اور ان کے اہل خانہ کو اطلاع دے دی ہے۔

  اس کے علاوہ مدھیہ پردیش کے گوالیار میں گوالیار۔جھانسی شاہراہ پر بھیانک حادثہ ہوا۔ مالوہ کالج کے سامنے تیز رفتار فارچونر کار ریت سے بھری ٹریکٹر ٹرالی میں پیچھے سے ٹکراگئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار کا اگلا حصہ پوری طرح چکنا چور ہوگیا۔دیر رات ہوئے اس حادثے میں 5 نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ متوفیوں کی شناخت کی جارہی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ فارچونر گوالیار کی طرف سے آرہی تھی۔


گجرات کے سابر کانٹھا کے پوشین تحصیل میں چندرانا گاؤں کے پاس دو کمانڈر جیپوں کے درمیان ٹکر ہوگئی۔دونوں جیپیں ٹکر کے بعد سڑک سے کھائی میں جاگریں۔اس میں ایک نوجوان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔دوسرے کو سنگین حالت میں اسپتال لے جایا گیا لیکن علاج کے دوران اس کی بھی موت ہوگئی۔ حادثے میں 18 سے زائد لوگ زخمی ہوئے ہیں۔سبھی کو 108 ایمبولینس سے ہمت نگر سول اسپتال لے جایاگیا۔

دوسری طرف جموں وکمشیر کے بڈگام ضلع میں دوگاڑیوں کے درمیان ہوئی بھیانک ٹکر میں ایک ہی خاندان کے 4 لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ 7 دیگر سنگین طور سے زخمی ہوگئے۔ زخمیوںمیں زیادہ تر خواتین ہیں جن کی عمر 40 سے 70 سال کے درمیان ہے۔پولیس معاملہ درج کرکے آگے جانچ کی کارروائی شروع کردی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔