قومی خبریں

عام آدمی کی خاص سرکار: حلف برداری تقریب کے لیے 2 کروڑ روپے، میڈیا کے لیے 85 لاکھ

پنجاب میں عآپ نے جس انداز میں حکمرانی کا آغاز کیا ہے وہ اس بات کی تردید کرتا ہے کہ جس سادگی کی یہ پارٹی تبلیغ کرتی ہے وہ زمین پر کہیں نظر نہیں آتی۔ #SpecialGovernment #AAP #Punjab

بھگونت مان حلف لیتے ہوئے / تصویر ٹوئٹر / @AAPPunjab
بھگونت مان حلف لیتے ہوئے / تصویر ٹوئٹر / @AAPPunjab 

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی قیادت والی عام آدمی پارٹی (عآپ)، جس نے کانگریس کو شکست دے کر پنجاب اسمبلی انتخابات میں دھاوا بولا اور اپنی ’سادگی‘ کا خوب ڈھنڈورا پیٹا، لیکن زمینی حقیقت اس کے برعکس نظر آئی۔ ذرائع کے مطابق حلف برداری کی تقریب پر ہی پارٹی نے دو کروڑ روپے خرچ کر دیئے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ پنجاب میں عآپ کی حکمرانی کا آغاز اس بات کی تردید کرتا ہے کہ جس سادگی کی عام آدمی پارٹی تبلیغ کرتی ہے وہ زمین پر کہیں نظر نہیں آتی۔ نیشنل ہیرالڈ کو پتہ چلا ہے کہ بھگونت مان کی حلف برداری تقریب کو ’تاریخی‘ بنانے کے لیے پنجاب میں عآپ حکومت نے حلف برداری کی تقریب کے لیے 2 کروڑ روپے، کیجریوال کے روڈ شو کے لیے 61 لاکھ روپے اور میڈیا کوریج کے دو دن کے لیے 85 لاکھ روپے رکھے۔ آئی این سی ٹی وی نے ٹویٹر پر ایک پیغام شیئر کیا ہے، اور دعویٰ کیا ہے کہ تقریب میں 2 کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ دہلی اور پنجاب سے شائع ہونے والے تمام اخبارات میں صفحہ اول کے اشتہار پر 85 لاکھ سے زیادہ کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

Published: undefined

انگریزی اخبار کے ایک ملازم، جو مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ کے ساتھ کام کرتا ہے، نے نیشنل ہیرالڈ کو بتایا کہ حلف برداری کی تقریب کا اشتہار ٹائمس آف انڈیا کے تمام ایڈیشن میں شائع کیا گیا ہے۔ دہلی سے شائع ہونے والے انگریزی روزنامے میں پورے صفحے کے اشتہار کی قیمت 15-30 لاکھ روپے ہے۔ انگریزی روزناموں کے علاوہ چنڈی گڑھ، پنچکولہ، جالندھر اور پنجاب کے دیگر شہروں سے شائع ہونے والے اخبارات کو صفحہ اول پر اسی طرح کے اشتہارات دیے گئے۔

Published: undefined

دلچسپ بات یہ ہے کہ بھگونت مان کی تقریب کو ’انقلابی بھگت سنگھ کی روح کو زندہ کرنے‘ کے طور پر جو اشتہار دیا گیا ہے اس میں پارٹی یا حکومت یا ایجنسی کا نام نہیں ہے۔ انگریزی اخبار کے ملازم نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ معمول کے خلاف ہے کیونکہ تمام اشتہارات میں اس پارٹی یا ایجنسی کا نام ہوتا ہے جو اشتہار جاری کرتی ہے۔"

Published: undefined

پرنٹ میڈیا کے علاوہ ٹی وی میڈیا کو بھی عآپ حکومت نے بھاری رقم ادا کی ہے۔ فہرست کے مطابق نیوز چینلز کے نام براڈکاسٹ ٹائمنگ اور جی ایس ٹی ویلیو کے ساتھ مختص فنڈز سے ظاہر ہوتا ہے کہ عآپ نے سازگار کوریج کو یقینی بنانے کے لیے بہت زیادہ رقم خرچ کی ہے۔

Published: undefined

جہاں عآپ کی حلف برداری کی تقریب نے دہلی میں سیاسی اور میڈیا حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے، وہیں پنجاب میں عآپ کے ناقدین میں اس نے ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔ کئی لوگوں نے سوشل میڈیا پر اپنے غصے کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے عآپ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی کا نشان ’جھاڑو‘ ہے اور وہ غیر ضروری اخراجات کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ عآپ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 117 رکنی اسمبلی انتخابات میں 92 نشستیں حاصل کی ہیں۔ 18 سیٹوں کے ساتھ کانگریس دوسرے نمبر پر رہی جبکہ شرومنی اکالی دل کو اسمبلی انتخابات میں صرف 3 سیٹیں ملی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined