فائل تصویر آئی اے این ایس
لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس کے مکر دوارپر جمعرات کو پیش آئے واقعہ کے پیش نظر ارکان کو پارلیمنٹ کے کسی بھی گیٹ پر احتجاج نہ کرنے کی سخت ہدایت دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اوم برلا نے کہا کہ ’’پارلیمنٹ کا کوئی بھی رکن یا کسی بھی سیاسی جماعت کا کوئی رکن پارلیمنٹ ہاؤس کے کسی بھی گیٹ پر احتجاج نہیں کرے گا‘‘۔
Published: undefined
حزب اختلاف جماعتوں کے ارکان اپنے مطالبات کے حق میں اکثر پارلیمنٹ کی کارروائی شروع ہونے سے پہلے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں مظاہرہ کرتے ہیں۔ کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ارکان گزشتہ 14 دنوں سے پارلیمنٹ میں مختلف مسائل پر بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس احاطے میں مارچ کرکے مکر دوار پر احتجاج کررہے ہیں۔ کل صبح اسی گیٹ پر بی جے پی اور کانگریس ارکان پارلیمنٹ کے درمیان دھکا مکی کے ایک دوسرے پر الزام لگائے گئے ہیں۔
Published: undefined
اوم برلا کا یہ فیصلہ کتنا صحیح ہے اس کا آنے والے دنوں میں پتہ لگے گا لیکن فی الحال پارلیمنٹ احاطے میں یہ پابندی آئد ہو گئی ہے اور اب کوئی بھی شخص پارلیمنٹ کے کسی بھی دروازہ پر احتجاج نہیں کر سکتا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined