قومی خبریں

جلد ملنے والا ہے ’فاسٹیگ‘ سے چھٹکارا، براہ راست بینک اکاؤنٹ سے کٹے گا ٹول

حکومت نے پارلیمانی کمیٹی کے مشورہ پر عمل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ این ایچ اے آئی سیٹلائٹ پر مبنی ٹولنگ کیلئے خاکہ تیار کرے گا تاکہ پارلیمانی کمیٹی کی سفارش کے مطابق لوگوں کو فائدہ پہنچایا جائے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ہندوستان کے قومی شاہراہوں پر سفر کرنے والی گاڑیوں سے فاسٹیگ کے ذریعہ ٹول ٹیکس وصول کرنے کے انتظام کو جلد ہی ختم کیا جا سکتا ہے۔ دراصل پارلیمنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے ٹول ٹیکس وصول کرنے کے لیے ملک کی لاکھوں گاڑیوں میں لگائے گئے فاسٹیگ کو ہٹانے کی سفارش کرتے ہوئے شاہراہوں پر ٹول ٹیکس وصولنے کے نظام کو اس طرح سے ڈیزائن کرنے کی سفارش کی ہے تاکہ جی پی ایس کے ذریعہ سیدھے بینک اکاؤنٹ سے ہی یہ رقم لی جا سکے۔

Published: undefined

ٹرانسپورٹیشن، سیاحت اور ثقافت سے متعلق پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی کا یہ ماننا ہے کہ جی پی ایس کے ذریعہ سیدھے بینک اکاؤنٹ سے ٹول ٹیکس وصول کرنے کے اس انتظام سے ان لوگوں کو بہت فائدہ ہوگا جو فاسٹیگ آن لائن ریچارج کرانے کی تکنیک سے اچھی طرح واقف نہیں ہیں۔ کمیٹی کا یہ بھی ماننا ہے کہ اس سسٹم کو ملک بھر میں نافذ کرنے سے ٹول بوتھوں پر لوگوں کو ہونے والی تاخیر کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ ایندھن خرچ میں بھی بچت ہوگی اور اس کے ساتھ ہی قومی شاہراہوں پر سفر میں لگنے والے وقت کو بھی کم کیا جا سکے گا۔

Published: undefined

’ملک کی تعمیر میں شاہراہوں کا کردار‘ پر پارلیمنٹ میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے ملک میں جی پی ایس پر مبنی ٹولنگ شروع کرنے سے متعلق وزارت کے ذریعہ کی جا رہی پیش قدمی کی تعریف کرتے ہوئے پارلیمانی کمیٹی نے کہا کہ اس سے قومی شاہراہوں پر ٹول پلازہ بنانے کے لیے بنیادی ڈھانچہ تیار کرنا نہیں پڑے گا۔

Published: undefined

حکومت نے پارلیمانی کمیٹی کے مشورے پر عمل کرنے کی یقین دہانی کرتے ہوئے یہ جانکاری دی کہ این ایچ اے آئی مشورہ کنندہ کی شناخت کرنے کے عمل میں ہی جو سیٹلائٹ پر مبنی ٹولنگ کی عمل آوری کے لیے خاکہ تیار کرے گا تاکہ پارلیمانی کمیٹی کی سفارش کے مطابق قومی شاہراہوں کا استعمال کرنے والوں کو فائدہ پہنچایا جا سکے۔

Published: undefined

دراصل ٹول پلازہ پر گاڑیوں کی طویل قطار کو کم کرنے کے لیے فاسٹیگ سسٹم کی شروعات کی گئی تھی جس سے گاڑیوں کا ٹول ٹیکس فاسٹیگ کے ذریعہ ہی کٹ جایا کرتا ہے اور گاڑیوں کو ٹول پلازہ پر رکنے کی ضرورت نہیں پڑتی ہے لیکن اب اس میں آ رہی کئی طرح کی دقتوں کو دیکھتے ہوئے ہی پارلیمانی کمیٹی نے جی پی ایس پر مبنی ٹول سسٹم کی شروعات کرنے کی سفارش کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined