پاکستان نےامریکہ سے 2024 کا بدلہ لے لیا، میچ 32 رنز سے جیتا
پاکستان نے امریکہ کو 32 رنز سے شکست دے دی۔ یہ امریکہ کی مسلسل دوسری شکست ہے، جس سے ان کی سپر 8 تک رسائی کی امیدیں معدوم ہو گئی ہیں۔
پاکستان نے امریکا کو 32 رنز سے شکست دی۔ یہ 2026 کے ٹی ٹوینٹی عالمی کپ میں پاکستان کی مسلسل دوسری فتح ہے۔ کولمبو میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 190 رنز بنائے۔ جواب میں امریکہ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں صرف 158 رنز ہی بنا سکی۔ پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے 73 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔ پاکستان نے 2024 کے ٹی ٹوینٹی عالمی کپ میں اپنی شکست کا بدلہ لے لیا۔
اس میچ میں امریکہ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کرنے آئے صاحبزادہ فرحان نے 41 گیندوں پر 73 رنز کی دھماکہ خیز اننگز کھیلی جبکہ بابر اعظم نے بھی 46 رنز بنائے ۔ اس دوران آخری اوور میں شاداب خان نے بھی 12 گیندوں پر 30 رنز کی تیز اننگز کھیلی۔ امریکی گیند بازوں نے آخری 2 اوورز میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیں : ٹی ٹوینٹی عالمی کپ میں جنوبی افریقہ کی شاندار جیت
6 جون 2024 کا دن تھا جب پاکستان کرکٹ ٹیم ایک بڑے اپ سیٹ کا شکار ہوئی تھی۔ امریکی ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو سپر اوور میں گئے میچ میں شکست دے کر دنیا بھر میں سنسنی پیدا کر دی تھی۔ دو سال قبل اس شکست کا بدلہ لیتے ہوئے پاکستان نے امریکہ کو 32 رنز سے شکست دی تھی۔
امریکہ کے لیے شبھم رانجنے نے آخری دم تک مقابلہ کیا، انہوں نے 30 گیندوں میں 51 رنز بنائے۔یہ امریکہ کی مسلسل دوسری شکست ہے، جس سے ان کی سپر 8 تک رسائی کی امیدیں معدوم ہو گئی ہیں۔ عثمان طارق نےامریکی بیٹنگ لائن اپ پر تہلکہ مچا دیا اوران کا عجیب و غریب ایکشن بحث کا مرکز بن گیا۔ انہوں نے 4 اوورز میں صرف 27 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے اننگز کے 19ویں اوور میں لگاتار 2 گیندوں پر 2 وکٹیں بھی حاصل کیں لیکن ہیٹ ٹرک کرنے سے محروم رہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔