یکم مارچ سے جنرل ٹکٹ والا ’یو ٹی ایس‘ ایپ ہو جائے گا بند، ریلوے نے صارفین کو ’ریل وَن‘ ایپ پر شفٹ ہونے کا دیا مشورہ

’یو ٹی ایس‘ ایپ کئی سالوں سے جنرل ٹکٹ کے لیے استعمال ہو رہا تھا، لیکن اب ریلوے نے فیصلہ لیا ہے کہ مختلف ایپ کی جگہ ایک ہی آل-اِن-وَن ایپ دیا جائے۔ ’ریل ون‘ ایپ ہندوستانی ریلوے کی نئی ڈیجیٹل پہل ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ&nbsp;@GMSRailway</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

اگر آپ روزانہ لوک ٹرین جنرل ٹکٹ کے لیے ’یو ٹی ایس‘ ایپ کا ا ستعمال کرتے ہیں تو یہ خبر آپ کے لیے بے حد ضروری ہے۔ ہندوستانی ریلوے نے مسافروں کو اطلاع دی ہے کہ یکم مارچ سے ’یو ٹی ایس‘ ایپ کو مکمل طور سے بند کیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی ریلوے نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ وقت رہتے ’ریل وَن‘ ایپ پر شفٹ ہو جائیں، تاکہ ان کے روز مرہ کے سفر میں کوئی پریشانی نہ آئے۔ یہ ایک نیا ایپ ہے جس میں ٹکٹ بکنگ سے لے کر سفر سے متعلق کئی طرح کی سہولیات ایک ہی جگہ دستیاب ہوں گی۔

آج کے وقت میں لاکھوں مسافر روزانہ موبائل سے ٹکٹ بک کرتے ہیں۔ ایسے میں یو ٹی ایس ایپ کا بند ہونا ایک بڑی تبدیلی مانی جا رہی ہے۔ ریلوے کا کہنا ہے کہ ’ریل ون‘ ایپ مسافروں کو پہلے سے زیادہ آسان، تیز اور بھروسے مند تجربہ فراہم کرے گا۔ اگر آپ نے اب تک ’ریل ون‘ ایپ ڈاؤن لوڈ نہیں کیا ہے تو آگے چل کر آپ کو ٹکٹ لینے میں پریشانی ہو سکتی ہے۔


ہندوستانی ریلوے مسلسل اپنی ڈیجیٹل خدمات کو بہتر بنانے پر کام کر رہا ہے۔ ’یو ٹی ایس‘ ایپ گزشتہ کئی سالوں سے جنرل ٹکٹ کے لیے استعمال ہو رہا تھا، لیکن اب ریلوے نے فیصلہ لیا ہے کہ مختلف ایپ کی جگہ ایک ہی آل-اِن-وَن ایپ دیا جائے۔ ’ریل ون‘ ایپ ہندوستانی ریلوے کی نئی ڈیجیٹل پہل ہے۔ اس ایپ کے ذریعہ مسافر ایک ہی جگہ پر کئی کام کر سکتے ہیں۔ اس ایپ سے آپ جنرل ٹکٹ لے سکتے ہیں، ریزرو ٹکٹ سے متعلق معلومات دیکھ سکتے ہیں، سفر کا منصوبہ بنا سکتے ہیں، ٹرین سے متعلق ضروری خدمات پا سکتے ہیں۔ یعنی اب ٹکٹ بکنگ کے لیے مختلف ایپ رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

’ریل ون‘ ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنا انتہائی آسان ہے۔ اینڈرائیڈ صارفین گوگل پلے اسٹور سے اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ آئی فون صارفین ایپل ایپ اسٹور سے ’ریل ون‘ ایپ انسٹال کر سکتے ہیں۔ ڈاؤن لوڈ کے بعد اپنے موبائل نمبر سے لاگ اِن کریں اور ضروری معلومات پُر کر ایپ کا استعمال شروع کریں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔