منی پور میں تقریباً 50 دنوں سے جاری تشدد کے درمیان آج کانگریس لیڈر سونیا گاندھی نے ایک ویڈیو جاری کر منی پور کے لوگوں سے امن اور خیر سگالی کی اپیل کی ہے۔ انھوں نے اس ویڈیو میں کہا ہے کہ منی پور میں لوگوں کی زندگی کو تباہ کرنے والے خوفناک تشدد نے ہمارے ملک کی روح پر گہرا زخم چھوڑا ہے۔ مجھے یہ دیکھ کر انتہائی غم ہوا ہے کہ لوگوں کو اس واحد جگہ سے ہجرت کرنے کے لیے مجبور ہونا پڑا جسے وہ اپنا گھر کہتے ہیں۔ میں امن اور خیر سگالی کی اپیل کرتی ہوں۔ مجھے منی پور کے لوگوں سے بے پناہ امید اور بھروسہ ہے اور میں جانتی ہوں کہ ہم سب مل کر اس امتحان سے پار پا لیں گے۔
Published: undefined
سونیا گاندھی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’منی پور کے پیارے بھائیوں اور بہنوں۔ گزشتہ تقریباً 50 دنوں سے ہم منی پور میں ایک بڑا انسانی بحران دیکھ رہے ہیں۔ اس تشدد نے آپ کی ریاست میں ہزاروں لوگوں کی زندگی اجاڑ دی ہے۔ اس حادثہ نے ہمارے ملک کی روح پر ایک گہرا زخم چھوڑا ہے۔ میری ان سبھی کے تئیں گہری ہمدردی ہے جنھوں نے اس تشدد میں اپنوں کو گنوایا ہے۔ مجھے یہ دیکھ کر بے حد افسوس ہوتا ہے کہ لوگ اس جگہ کو چھوڑ کر جانے کے لیے مجبور ہیں جسے وہ اپنا گھر کہتے ہیں۔ اپنی زندگی بھر کی کمائی سے تیار کیا ہوا سب کچھ پیچھے چھوڑ جاتے ہیں۔‘‘
Published: undefined
اس ویڈیو میں سونیا گاندھی آگے کہتی ہیں کہ ’’پرامن طریقے سے ایک دوسرے کے ساتھ رہنے والے ہمارے بھائی بہنوں کو ایک دوسرے کے خلاف لڑتے دیکھنا بہت افسوسناک ہے۔ منی پور کی تاریخ میں مختلف ذات، مذہب اور پس منظر کے لوگوں کو گلے لگانے کی طاقت اور صلاحیت ہے۔ یہ ایک متنوع سماج کے امکانات کا ثبوت ہے۔ بھائی چارے کے جذبہ کو زندہ رکھنے کے لیے اعتماد اور خیر سگالی کی ضرورت ہوتی ہے، وہیں نفرت اور تقسیم کی آگ کو بھڑکانے کے لیے صرف ایک غلط قدم کی۔‘‘ پھر وہ کہتی ہیں ’’آج ہم ایک نتیجہ خیز موڑ پر کھڑے ہیں۔ کسی بھی راہ پر چلنے کا ہمارا انتخاب ایک ایسے مستقبل کا خاکہ تیار کرے گا جو ہمارے بچوں کو وراثت میں ملے گا۔ میں منی پور کے لوگوں، خصوصاً اپنی بہادر بہنوں سے یہ اپیل کرتی ہوں کہ وہ اس خوبصورت زمین پر امن و خیر سگالی کی راہ کی قیادت کریں۔ میں ایک ماں کی شکل میں آپ کے درد کو سمجھتی ہوں۔ میں آپ سبھی سے یہ گزارش کرتی ہوں کہ اپنی روح کی آواز کو پہچانیں۔‘‘
Published: undefined
سونیا گاندھی نے لوگوں سے امن کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے امید ہے کہ آنے والے وقت میں ہم یکسر اعتماد کا مضبوطی سے نو تعمیر کریں گے۔ مجھے منی پور کے لوگوں سے بہت امیدیں ہیں اور ان کے اوپر بہت یقین ہے۔ میں جانتی ہوں کہ ہم سبھی مل کر یہ امتحان کی گھڑی بھی پار کر لیں گے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined