قومی خبریں

ووٹروں کا شکریہ ادا کرنے کے لئے رائے بریلی کا دورہ کریں گی سونیا اور پرینکا

سونیا گاندھی کے ساتھ ان کی صاحبزادی اور کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی بھی ہوں گی جو منگل کی شام یعنی آج ہی رائے بریلی پہنچ رہی ہیں۔

تصویر اے آئی این ایس
تصویر اے آئی این ایس 

رائے بریلی سے رکن پارلیمان منتخب ہوئیں مشترکہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کی چیئرپرسن سونیا گاندھی رائے دہندگان سے اظہار تشکر کے لئے بدھ کے روز اپنے حلقہ انتخاب کا دورہ کریں گی۔

Published: 11 Jun 2019, 2:10 PM IST

سونیا گاندھی کے ساتھ ان کی صاحبزادی اور کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی بھی ہوں گی جو منگل کی شام یعنی آج ہی رائے بریلی پہنچ رہی ہیں۔ واضح رہے کہ رائے بریلی وہ واحد سیٹ ہے جسے کانگریس 2019 کے عام انتخابات میں حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

Published: 11 Jun 2019, 2:10 PM IST

اپنے دورے کے دوران سونیا گاندھی انتخابات میں پارٹی کی مایوس کن کارکردگی کا جائزہ لینے اور اتر پردیش کے آئندہ 2022 کے اسمبلی انتخابات کے لئے حکمت عملی تیار کرنے کو بھی تیار ہیں۔ سونیا اور پرینکا گاندھی دونون ذاتی طور پر کانگریس کے بوتھ سطح کے کارکنان اور رائے بریلی کے ووٹروں سے ملاقات کریں گی اور ان کا شکریہ ادا کریں گی۔

Published: 11 Jun 2019, 2:10 PM IST

کانگریس ترجمان انشو اوستھی نے میڈیا کو دیئے اپنے بیان میں کہا، ’’پارٹی رہنما حال ہی میں اختتام پذیر عام انتخابات میں پارٹی کی خراب کارکردگی کا جائزہ لیں گی۔ اتر پردیش کانگریس کمیٹی میں اہم عہدوں پر فائز رہنماؤں سے انتخابی ہار کی وجوہات معلوم کرنے کو کہا گیا ہے۔‘‘ پارٹی کے تمام ضلع سطحی عہدیداران بدھ کو منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

Published: 11 Jun 2019, 2:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 11 Jun 2019, 2:10 PM IST