قومی خبریں

بی ایس این ایل کے سری نگر دفتر میں کچھ ملازمین پائے گئے کورونا پازیٹو، دفتر بند

بی ایس این ایل کے رابطہ عامہ افسر مسعود بالا نے بتایا کہ کچھ ملازموں کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دفتر بند کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفتر کم سے کم تین دنوں تک بند رہ سکتا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سری نگر: سری نگر کے ایکسچینج روڈ پر واقع سرکاری مواصلاتی کمپنی بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل) کا مرکزی دفتر میں کچھ ملازموں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے پیش نظر پیر کے روز بند رہا۔ یہ دوسرا موقع ہے کہ جب بی ایس این ایل نے مرکزی دفتر جو یو این آئی دفتر سے صرف چند میٹر کی دوری پر ہی واقع ہے، کو ملازمین کا ٹیسٹ مثبت آنے کے پیش نظر بند رکھا گیا ہے۔

Published: undefined

بی ایس این ایل کے پی آر او مسعود بالا نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ کچھ ملازموں کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دفتر بند کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفتر کم سے کم تین دنوں تک بند رہ سکتا ہے۔ موصوف نے کہا کہ جن ملازموں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں وہ سب غیر علامتی تھے۔ یو این آئی کے ایک نامہ نگار نے بی ایس این ایل دفتر کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ دفتر کے گیٹ پر مامور سیکورٹی اہلکار صارفین کو دفتر بند ہونے کے بارے میں مطلع کر رہے تھے۔

Published: undefined

موصوف نے کہا کہ کافی تعداد میں صارفین جو بل جمع کرنے یا دوسرے امور کی انجام دہی کے لئے پیر کی صبح دفتر پہنچے تھے کو مایوس ہو کر ہی گھر واپس جانا پڑا۔ انھوں نے کہا کہ ایک نجی ایجنٹ دفتر سے کچھ دوری پر بیٹھا تھا اور لوگوں کو تین سو روپے میں بی ایس این ایل کے سم کارڈ دے رہا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز