قومی خبریں

ممبئی کی پہچان سرگرم سماجی اور تعلیمی کارکن مقبول عالم خان کا انتقال

مقبول عالم خان شہر کی اہم سماجی تنظیموں سے وابستہ تھے اور سماجی اجلاس میں ان کی شرکت ضروری سمجھی جاتی تھی۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر  آئی اے این ایس

مسلمانوں کی سماجی اور تعلیمی بہتری کیلئے ہمیشہ سرگرم رہے اور ممبئی فسادات کی تحقیقات کرنے والے سری کرشنا کمیشن کی کارروائی کے دوران اہم رول ادا کرنے والے مقبول عالم خان کا 85سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔

Published: undefined

مقبول عالم کے انتقال کی خبران کی صحافی اورمعلمہ بیٹی یاسمین عالم نے دی ہے۔ان کے پسماندگان میں تین بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں۔

Published: undefined

صحافی فاروق سید نے کہاکہ مرحوم بہت خاموشی سے ملت کے مسائل پر سنجیدگی سے غور وفکر کے بعد اس کا حل پیش بھی کرتے تھے،وہ بمبئی امن کے بانیوں میں سے تھے ،تعلیمی اور سماجی میدانوں میں سرگرم رہے۔ٹاٹاپرنٹنگ پریس سے سبکدوش ہوئے اور ملت کی فلاح وبہبود کے کام میں سرگرم عمل رہے۔
اتوار کی صبح مختصر علالت کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے جے جے اسپتال میں انتقال ہوگیا، ان کی کورونا کی رپورٹ نیگیٹیو تھی۔تدفین بعد نماز مغرب بڑا قبرستان، چرنی روڑ، ممبئی میں عزیز واقارب کی موجودگی میں عمل میں آئی۔

Published: undefined

خیال رہے کہ مقبول عالم خان شہر کی اہم سماجی تنظیموں سے وابستہ تھے اور سماجی اجلاس میں ان کی شرکت ضروری سمجھی جاتی تھی۔

Published: undefined

سابق پروفیسر سعید خان نے کہاکہ مرحوم کے ساتھ راشٹر وادی کانگریس پارٹی میں کام کرنے کا شرف حاصل رہا ہے ۔ بڑی خوبیوں کے مالک تھے ،اﷲتعالیٰ مرحوم مقبول عالم خان کی مغفرتکرےاور ان کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔ آمین

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined