قومی خبریں

ڈرنے کی جگہ میرے سوالوں کا جواب دیں سیتارمن: راہل گاندھی

کانگریس کے محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’وزیر خزانہ راہل گاندھی کے سوالوں سے ڈرتی ہیں۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے روزگار کے اعدادو شمار نہ دینے کے وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے تبصرے پر پیر کو کہا کہ سوالوں سے ڈرنے کے بجائے انہیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے روزگارکے مسئلے پر نوجوانوں کو جواب دینا چاہیے۔

Published: undefined

کانگریس رہنما نے یہ بیان سیتا رمن کے اس تبصرے پر دیا ہے جس میں روزگار کے اعدادو شمار نہ بتانے کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا تھا’’مان لیجئے میں ایک اعدادو شمار بول دوں-ایک کروڑ ،پھر راہل گاندھی پوچھیں گے کہ ایک کروڑ نوکریوں کا کیا ہوا،اس لئے نہیں بتایا۔‘‘

Published: undefined

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرکے جواب دیا’’وزیر خزانہ جی،میرے سوالوں سے مت ڈریئے۔میں یہ ملک کے نوجوانوں کی جانب سے پوچھ رہا ہوں،جنہیں جواب دینا آپ کی ذمہ داری ہے۔ملک کے نوجوانوں کو روزگار کی ضرورت ہے اور آپ کی حکومت انہیں روزگار دینے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔‘‘

Published: undefined

پارٹی نے اس سوال کا جواب نہ دینے کوسیتارمن کی ناکامی بتایا اور کہا’’جو ناکام ہوتے ہیں،وہ سوالوں سے ڈرتے ہیں۔راہل گاندھی آپ سے سوال پوچھتے رہیں گے...چاہے وہ بے روزگار نوجوانوں کی تکلیف ہو،کسانوں کی بدحالی ہو یا خواتین کی حفاظت کا معاملہ ہو۔ہم آپ کو من مرضی نہیں کرنے دیں گے۔ویسے آپ کا ڈر آپ کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔‘‘

Published: undefined

کانگریس کے محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے طنز کیا اور کہا کہ وزیر خزانہ راہل گاندھی کے سوالوں سے ڈرتی ہیں۔ انہوں نے کہا’’اعدادو شمار سے وزیر خزانہ جی کا ڈرواجب ہے۔نرملا جی ،راہل جی کے سوال پوچھنے کے ڈر سے آپ نے اعدادو شمار بتانے چھوڑ دیئے۔حقیقت یہ ہے کہ آپ کے پاس کامیابیوں کے نام پر صرف الفاظ ہیں۔اعدادو شمار سے ڈر نہیں لگتا صاحب... سچائی سے ڈر لگتا ہے،کیوں نرملا جی؟‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined