قومی خبریں

مشہور آر جے سمرن سنگھ کی مبینہ خودکشی، گروگرام میں لاش برآمد

25 سالہ انسٹاگرام انفلوئنسر اور ریڈیو جوکی سمرن سنگھ نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش اہل خانہ کے حوالے کر دی

<div class="paragraphs"><p>سمرن سنگھ کی فائل تصویر / سوشل میڈیا</p></div>

سمرن سنگھ کی فائل تصویر / سوشل میڈیا

 

نئی دہلی: جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والی مشہور فری لانس ریڈیو جوکی نے گروگرام (گڑگاؤں) میں مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ پولیس نے تصدیق کی ہے۔ آر جے سمرن کے نام سے مشہور 25 سالہ سمرن سنگھ کی انسٹاگرام پروفائل کے مطابق انہوں نے آخری بار 13 دسمبر کو ایک ریل پوسٹ کی تھی۔ سمرن کی شہرت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ان کے انسٹاگرام پر 7 لاکھ فالوورز تھے۔

Published: undefined

آر جے سمرن سنگھ گروگرام کے سیکٹر-47 میں واقع سوسائٹی میں کرائے کے مکان میں رہ رہی تھیں۔ انہیں پہلے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے بتایا کہ ان کے ساتھ رہنے والے ایک دوست نے حکام کو اطلاع دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش پوسٹ مارٹم کے بعد اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی ہے۔

Published: undefined

جموں سے تعلق رکھنے والی سمرن کو ان کے مداح ’جموں کی دھڑکن‘ کے لقب سے جانتے تھے۔ 13 دسمبر کو پوسٹ کی گئی ریل میں انہوں نے لکھا تھا، ’’محض ایک لڑکی، جو بے شمار قہقہوں اور اپنے گاؤن کے ساتھ ساحل سمندر پر چھا رہی ہے۔‘‘ پوسٹ میں وہ ساحل سمندر ایک گانے پر ڈانس کرتے دکھائی دے رہی ہیں۔

آر جے سمرن کے اس انتہائی اقدام سے ان کے مداحوں کو کافی صدمہ لاحق ہوا ہے کوئی یہ تصور نہیں کر سکتا تھا کہ وہ اچانک دنیا کو خیرباد کہہ دے گی۔

Published: undefined

آر جے سمرن سنگھ جموں کے نانک نگر کی رہنے والی تھی۔ وہ ریڈیو مرچی میں آر جے کے طور پر کام کر چکی تھیں۔ انہوں نے 2021 تک وہاں کام کیا پھر وہاں سے نوکری چھوڑ دی۔ نوکری چھوڑنے کے بعد فی الحال وہ فری لانسنگ کر رہی تھیں۔ ساتھ ہی وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر تفریحی ویڈیو بھی اپلوڈ کیا کرتی تھیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined