سدھارتھ نگر: اتر پردیش کے ضلع سدھارتھ نگرکے گولہورا علاقے میں مندر کی مورتیوں کو توڑنے والے نوجوان کو پولس نے گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ پنچ موہنی گاؤں کے ایک مندر کے پڑوس میں رہنے والے سنتوش پانڈے نے گزشتہ روز نشے کی حالت میں مندر میں گھس کر پجاری رام نارائن گری سے مارپیٹ کی اور مندر میں نصب رام اور شنکر کی مورتیوں کو توڑ دیا تھا۔
مورتیاں توڑنے کی وجہ سے علاقہ کی فرقہ وارانہ فضا خراب ہونے کا پورا اندیشہ تھا، اس لئے اطلاع ملتے ہی پولس کے ساتھ ایس ڈی ایم اٹاوہ ایم زبیر بیگ جائے وقوعہ پر پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا۔
پولس کے مطابق سنتوش پانڈے کو گرفتار کر کےاس کا میڈیکل کراکر جیل بھیج دیا گیا ہے۔ انهوں نے بتایا کہ علاقہ میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے بھاری پولس فورس تعینات کی گئی ہے۔
Published: 04 Apr 2018, 1:00 PM IST
واضح رہے کہ ان دنوں ہندوستان بھر میں مورتیاں توڑنے کا سلسلہ چل رہا ۔ اس سے پہلے بھی اکثر مندروں سے مورتی چوری یا توڑ پھوڑ کے واقعات پیش آئے ہیں۔ ایسے واقعات رونما ہونے سے ماحول لمحہ بھرمیں کشیدہ ہو جاتے ہیں جس سے فرقہ وارانہ فساد پھیلنے کا بھی خدشہ رہتا ہے۔
سدھارتھ نگر ضلع میں حال میں مورتی توڑنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل 31 مارچ کو ڈومریا گنج میں شرپسندوں نے بھیم راؤ امبیڈکر کی مورتی توڑ دی تھی۔ اس وقت بھی پولس نے کسی طرح حالات قابو میں کئے تھے۔
سدھارتھ نگر کے ایس پی دھرم بیر سنگھ کا کہنا ہے کہ مورتی توڑنے والے کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ ایسے حالات دوبارہ رونما نہ ہوں اس لئے اس کی ذمہ داری چوکیداروں کوسونپی گئی ہے۔
Published: 04 Apr 2018, 1:00 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 04 Apr 2018, 1:00 PM IST