قومی خبریں

کورونا سے بے حال ہوا دنیا کا سب سے امیر مندر ’پدمنابھ سوامی‘، مدد مانگنے پر مجبور

’پدمنابھ سوامی‘ تراونکور کے شاہی کنبہ کے دیوتا ہیں، تراونکور کے مہاراجہ مولم تھرونل رام ورما مندر ٹرسٹی ہیں، کنبہ کے ایک فرد نے نام نہ شائع کرنے کی شرط پر بتایا کہ کووڈ وبا کے بعد چیزیں اچھی نہیں رہیں

پدمنابھ سوامی مندر، تصویر آئی اے این ایس
پدمنابھ سوامی مندر، تصویر آئی اے این ایس 

ترووننت پورم کے وسط میں واقع مشہور شری پدمنابھ سوامی مندر ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی ملکیت اور زیادہ تر سونے، چانے و ہیرے کے ساتھ دنیا کا سب سے امیر مندر ہے، لیکن حال میں ہی اس نے کیرالہ حکومت سے اپنے مالی مسائل سے نمٹنے کے لیے ایک آسان قرض کی مدد مانگی ہے۔

Published: undefined

’پدمنابھ سوامی‘ تراونکور کے شاہی کنبہ کے نگراں دیوتا ہیں، تراونکور کے مہاراجہ مولم تھرونل رام ورما اس مندر کے ٹرسٹی ہیں۔ کنبہ کے ایک سرکردہ فرد نے نام نہ شائع کرنے کی شرط پر بتایا کہ کووڈ وبا کے بعد چیزیں اتنی اچھی نہیں ہیں۔

Published: undefined

سرکردہ ذرائع نے کہا کہ مندر کی کمائی میں گراوٹ آئی ہے اور ریاستی حکومت کے ذریعہ 2 کروڑ روپے کی رقم منظور کی گئی ہے اور یہ ایک قرض ہے اور اسے ایک سال میں واپس دینا ہوگا۔ مندر میں مستقل اور غیر مستقل دونوں طرح کے تقریباً 200 ملازمین ہیں اور ایک بڑی تعداد میں پنشن کی ادائیگی کی جاتی ہے۔

Published: undefined

بتایا جاتا ہے کہ مندر میں تقریباً ایک کروڑ روپے کا ماہانہ خرچ ہوتا ہے اور عام طور پر جب تک وبا نہیں آتی، تب تک مندر اہل تھا، لیکن وبا کے بعد چیزیں خراب ہو گئیں اور اس لیے مندر کو مدد کے لیے ریاستی حکومت سے رابطہ کرنا پڑا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined