قومی خبریں

شیعہ عالمِ دین مولانا کلب صادق کا طویل علالت کے بعد انتقال، ہر سو غم کا ماحول

مولانا کلب صادق کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ’’قوم یتیم ہو گئی، قوم یتیم ہو گئی، قوم کا سرپرست چلا گیا۔ آپ کے قوم کے حکیم امت اللہ کی بارگاہ میں چلے گئے۔‘‘

مولانا کلب صادق کی فائل تصویر
مولانا کلب صادق کی فائل تصویر تصویر بذریعہ نواب علی اختر

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب چیئرمین اور شیعہ عالم دین مولانا ڈاکٹر کلب صادق کا منگل کی شب انتقال ہو گیا۔ اس خبر سے ہر سو غم کا ماحول چھا گیا اور ان کے اعلیٰ درجات کے لیے دعاؤں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ 17 نومبر کو سانس لینے میں دقت اور نمونیا کی شکایت کے بعد انھیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ جانچ کے دوران پتہ چلا کہ نمونیا کے ساتھ ہی وہ یو ٹی آئی اور سیپٹک شاک میں مبتلا ہیں۔

Published: 24 Nov 2020, 10:56 PM IST

ویسے مولانا کلب صادق طویل مدت سے علیل تھے اور کئی بار وہ اسپتال سے صحت مند ہو کر باہر آئے تھے، لیکن اس مرتبہ وہ صحت مند نہیں ہو سکے۔ منگل کے روز 10 بجے شب انھوں نے آخری سانس لی۔ مولانا کلب صادق کے انتقال کی خبر ان کے بیٹے سبطین نوری نے دی۔

Published: 24 Nov 2020, 10:56 PM IST

مولانا کلب صادق کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے ان کے بیٹے کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’’قوم یتیم ہو گئی، قوم یتیم ہو گئی، قوم کا سرپرست چلا گیا۔ آپ کے قوم کے حکیم امت اللہ کی بارگاہ میں چلے گئے۔ آپ کوئی آپ سے نہیں کہے گا کہ تعلیم حاصل کرو، کوئی آپ کے بچے کو پڑھوائے گا نہیں۔ ہندو- مسلم اتحاد، شیعہ-سنی اتحاد کی بات کرنے والا اب کوئی نہیں۔‘‘

Published: 24 Nov 2020, 10:56 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 24 Nov 2020, 10:56 PM IST