جے رام رمیش / آئی اے این ایس
سابق نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ کو لے کر وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو ایک بیان دیا، اس پر کانگریس رہنما جے رام رمیش نے اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ دراصل امت شاہ نے کہا تھا کہ اپوزیشن کو نائب صدر جمہوریہ کے استعفیٰ پر ہنگامہ نہیں کرنا چاہیے، اس کہانی میں اور بھی کچھ ہو سکتا ہے۔ اس پر کانگریس رہنما نے دھنکھڑ کے اصول و آداب، اور پروٹوکال پر عمل کرنے اور کسانوں کی فلاح اور عدالتی جوابدہی کے لیے بے خوف ہو کر بولنے کی تعریف کی۔
Published: undefined
جے رام رمیش نے اپنے ’ایکس‘ پوسٹ میں کہا، ’’آج وزیر داخلہ نے اور بھی کچھ کہنے کی کوشش کی ہے۔ لیکن انہوں نے صرف راز کو اور گہرا کر دیا ہے۔ اس بات کی کوئی وضاحت نہیں ہے کہ کسانوں کے مفاد کی وکالت کرنے والے ناقابل تسخیر اور پُرجوش دھنکھڑ ایک مہینے سے بھی زیادہ وقت سے پوری طرح سے رابطہ سے باہر کیوں ہیں۔‘‘
Published: undefined
کانگریس رہنما نے مزید کہا کہ جگدیپ دھنکھڑ نے 21 جولائی 2025 کی رات کو اچانک اور غیر متوقع طور پر ہندوستان کے نائب صدر جمہوریہ کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔ یہ غیر معمولی واقعہ تھا۔ ایک دن بعد وزیر اعظم نے صرف ان کی اچھی صحت کی تمنا کی۔ مودی اور شاہ پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے جے رام رمیش نے لکھا- ’’استعفیٰ کا یہ پورا معاملہ واقعی عجیب ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ جی2 کیسے کام کرتا ہے۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے جگدیپ دھنکھڑ کے استعفیٰ کو زیادہ طول نہ دینے کا انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس سب کا بتنگڑ نہیں بنانا چاہیے۔ انہوں نے لوگوں سے دھنکھڑ کے آئینی کردار اور ان کے عہدہ چھوڑنے کے فیصلے کا احترام کرنے کی گزارش کی۔
Published: undefined
شاہ نے کہا کہ دھنکھڑ صاحب کا استعفیٰ نامہ اپنے آپ میں واضح ہے۔ انہوں نے اپنے استعفیٰ کے لیے صحت وجوہات کا حوالہ دیا ہے۔ انہوں نے اپنی مدت کار کے لیے وزیر اعظم، دیگر وزرا اور حکومت کے اراکین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined