قومی خبریں

موسم کے مختلف انداز، کہیں شدید گرمی تو کہیں بارش کا امکان، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

محکمہ موسمیات کی تازہ رپورٹ کے مطابق 30 اپریل سے 3 مئی تک ملک کے الگ الگ حصوں میں گرمی، آندھی-طوفان اور بارش اپنا رنگ دکھانے والی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر</p></div>

فائل تصویر

 

ملک بھر میں اس ہفتے کہیں بارش تو کہیں شدید گرمی کی وارننگ دی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کی تازہ رپورٹ کے مطابق 30 اپریل سے 3 مئی تک ملک کے الگ الگ حصوں میں گرمی، آندھی-طوفان اور بارش اپنا رنگ دکھائے گی۔ ایک طرف سوراشٹر-کچھہ اور راجستھان کی زمین میں تپش ہے تو دوسری طرف شمال مشرقی اور جنوبی ہند کے کئی علاقے بارش سے تربتر ہونے والے ہیں۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات نے 30 اپریل کو سوراشٹر اور کچھہ میں زبردست گرم لہر اور ’لُو‘ چلنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق مغربی راجستھان کے کچھ حصوں میں بھی شدید گرمی کا اثر دکھائی دے گا جو کہ یکم مئی تک رہے گا۔ اس کے علاوہ جموں، ہماچل پردیش اور مشرقی راجستھان میں بھی 30 اپریل کو گرم موسم کے لیے انتباہ کیا گیا ہے۔ گجرات، تمل ناڈو، آندھرا پردیش، کیرالہ، مہاراشٹر اور مراٹھواڑہ میں یکم مئی تک گرمی اور اُمس کا اثر بنا رہے گا۔

Published: undefined

دوسری طرف شمال مغربی ہند میں ایک نیا ویسٹرن ڈسٹربنس آنے کا امکان ہے۔ اس کے اثر کی وجہ سے ملک کی کئی ریاستوں میں اگلے 24 گھنٹے کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے لیے محکمہ موسمیات نے اترا کھنڈ، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور دہلی میں 40-30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کے ساتھ گرج اور چمک کے ساتھ بجلی گرنے کی وارننگ جاری کی ہے۔ مغربی اور مشرقی اتر پردیش میں بھی 50-40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز آندھیا ور بجلی گرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Published: undefined

اس کے علاوہ مشرقی راجستھان میں شدید گرمی کو لے کر یلو الرٹ، مغربی راجستھان میں آرینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ وہیں دوسری طرف محکمہ موسمیات نے آسام، اوڈیشہ، میگھالیہ میں بھاری بارش کے لیے لوگوں کو انتباہ کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined