قومی خبریں

کرناٹک ہائی کورٹ میں 7 مستقل اور 5 ایڈیشنل ججوں نے حلف لیا

کرناٹک کے وزیر اعلی ایچ ڈی كمارا سوامی، ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دنیش مہیشوری، وزیر قانون کرشن بیرگوڑا، ہائی کورٹ کے متعدد جج صاحبان اور ماتحت عدالتوں کے جج اور دیگر معزز افراد تقریب میں موجود تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بنگلور: کرناٹک کے گورنر وجوبھائی والا سے ہفتہ کے روز ہائی کورٹ کے 7 مستقل اور 5 ایڈیشنل ججوں نے عہدہ اور رازداری کا حلف لیا۔

گونر وجو بھائی والا، وزیر اعلیٰ ایچ ڈی كمارا سوامی اور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دنیش مہیشوری کی موجودگی میں گورنر ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب میں نئے ججوں نے حلف لیا۔ جن ایڈیشنل ججوں کو مستقل مقرر کیا گیا ہے ان میں جسٹس کے سوم شیكھر، جسٹس کے ایس مدگل، جسٹس ایس ہریش کمار، جسٹس جان مائیکل ڈی کونہا، جسٹس بی اے پاٹل، جسٹس این کے سدھیندر راؤ اور جسٹس ایچ بی پربھاکر شاستری شامل ہیں۔ ان کے علاوہ پانچ ایڈیشنل جج بننے والوں میں جسٹس اے جی نجگنناور، جسٹس ایچ پی سندیش، جسٹس پی گووند راؤ، جسٹس متالك پاٹل اور جسٹس پی ایس بیلونكے شامل ہیں۔

Published: undefined

کرناٹک کے وزیر اعلی ایچ ڈی كماراسوامی، کرناٹک ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دنیش مہیشوری، وزیر قانون کرشن بیرگوڑا، ہائی کورٹ کے متعدد جج صاحبان اور ماتحت عدالتوں کے جج اور دیگر معزز افراد تقریب میں موجود تھے۔ یہاں جاری سرکاری ریلیز کے مطابق اس سے قبل آغاز میں کرناٹک کے چیف سکریٹری ٹی ایم وجیا بھاسکر نے صدر جمہوریہ کی طرف سے ججوں کی تقرری کا حکم نامہ پڑھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined