قومی خبریں

یہ ہے شیوراج حکومت، سرکاری اسپتال کے مردہ گھر میں لڑکیوں کے ساتھ رنگ رلیاں منا رہے ملازمین!

مدھیہ پردیش کے سرکاری اسپتالوں میں سب سے بڑے اندور واقع ایم وائی اسپتال کے مردہ گھر میں لڑکیوں کے ساتھ رنگ رلیاں منانے کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد انتظامیہ نے دو ملازمین کی سروس ختم کر دی ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

مدھیہ پردیش کے سرکاری اسپتالوں میں اندور کا ایم وائی اسپتال سب سے بڑا مانا جاتا ہے۔ اس اسپتال کے مردہ گھر میں لڑکیوں کے ساتھ رنگ رلیاں منانے کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد انتظامیہ نے دو ملازمین کی سروس ختم کر دی ہے۔ ایک کو معطل کیا گیا ہے اور ڈاکٹر کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ شیوراج حکومت میں سرکاری اسپتال کے مردہ خانہ میں ہوئی اس حرکت کے بارے میں خبریں عام ہونے پر سبھی حیران ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ ایم وائی اسپتال کے مردہ گھر کی تصویریں ایک اخبار میں شائع ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس میں کچھ ملازمین لڑکیوں کے ساتھ نظر آ رہے تھے۔ اس معاملے میں ڈویژنل کمشنر ڈاکٹر پون کمار شرما نے کارروائی کی ہے۔ ایم جی ایم میڈیکل کالج اندور کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ اور ڈویژنل کمشنر ڈاکٹر پون کمار شرما نے ایم وائی اسپتال میں مردہ گھر میں کانٹریکٹ پر کام کرنے والے ایچ ایل ایل ہائٹس (جو کہ حکومت ہند کی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کے ماتحت ادارہ ہے) کے دو ملازمین کی خدمات فوری اثر سے ختم کر دی۔ اس کے علاوہ ایچ ایل ایل ہائٹس کو ضروری معاشی سزا بھی دینے کا حکم دیا ہے۔

Published: undefined

میڈیکل کالج کے ڈین ڈاکٹر سنجے دیکشت نے اس سلسلے میں بتایا کہ مردہ گھر میں کام کرنے والے ملازم وارڈ بوائے مکیش انجانا کو فوری اثر سے معطل کر دیا گیا ہے اور مردہ خانہ محکمہ کے انچارج افسر ڈاکٹر بجرنگ سنگھ کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined