’او میرے خدا! ان کے گھٹنے تو نظر آ رہے ہیں‘ مودی، بھاگوت اور گڈکری کی ’ہاف پینٹ‘ پر پرینکا کا طنز

پرینکا گاندھی نے اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ تیرتھ سنگھ راوت کے بیان پر کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کیا ہے

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ تیرتھ سنگھ راوت کے خواتین کی کی پھٹی جینز والے بیان پر لگاتار تنازعہ ہو رہا ہے اور سوشل میڈیا پر ان کے خلاف برہمی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اب کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی کچھ تصاویر کا کولاج شیئر کر کے طبز کیا ہے۔

خیال رہے کہ تیرتھ سنگھ راوت نے حال ہی میں اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ خواتین کی پھٹی ہوئی جینز دیکھ کر انہیں حیرانی ہوتی ہے اور ان کے دل میں سوال اٹھتا ہے کہ اس سے سماج میں کیا پیغام جائے گا! وزیر اعلیٰ کے بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور ان کی مذمت بھی کی جا رہی ہے۔


پرینکا گاندھی نے آر ایس ایس کے خاکی نیکر والے روایاتی لباس والی وزیر اعظم نریندر مودی، سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت اور مرکزی نتن گڈکری کی پرانی تصاویر کا اشتراک کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’او میرے خدا!!! ان کے گھٹنے تو نظر آ رہے ہیں۔‘‘

خیال رہے کہ کانگریس نے وزیر اعلیٰ تیرتھ سنگھ راوت کے بیان کے حوالہ سے کہا کہ وہ اپنے تبصرہ کے معافی مانگیں یا پھر وزیر اعلیٰ نریندر مودی اور بی جے پی کی قیادت ان سے استعفی دینے کے لئے کہے۔

اس سے قبل الکا لامبا نے کہا تھا، ’’یہ پہلی بار نہیں ہے کہ بی جے پی کے کسی لیڈر نے اس طرح کا بیان دیا ہے۔ یہ سوچ سمجھ کر دیا گیا بیان ہے، جو آر ایس ایس، بی جے پی اور آئینی عہدوں پر فائز ان کے لیڈران کی ذہنت کو عیاں کرتا ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔